ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد میں لاکھوں زائرین کی ریکاڈ آمد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) ابوظبی میں واقع شیخ زاید گرینڈ مسجد نے 2025 ء کے دوران سیاحت اور عبادت کے شعبے میں نئی تاریخ رقم کر دی۔ مسجد نے سال بھر میں تقریباً 70 لاکھ مہمانوں کا استقبال کیا جو 2024 کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہے اور ادارے کی تاریخ کی بلند ترین سالانہ تعداد ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق مسجد میں 15 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد نے نماز ادا کی جبکہ 24 لاکھ سے زیادہ افراد افطار اور عبادات کے لیے آئے۔ شیخ زاید مسجد آنے والوں میں 82 فیصد غیر ملکی مہمان شامل تھے جبکہ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کا تناسب 18 فیصد رہا۔ اس حوالے سے ایشیا پہلے نمبر پر رہا جہاں سے 49 فیصد زائرین آئے، یورپ سے 33 فیصد اور شمالی امریکا سے 11 فیصد مہمان مسجد پہنچے۔رمضان اور عیدالفطر کے دوران مسجد میں 18 لاکھ 90 ہزار سے زائد زائرین آئے جبکہ 26 لاکھ سے زیادہ افطار اور سحری کے کھانے تقسیم کیے گئے۔ شیخ زاید گرینڈ مسجد نے سال بھر میں 4 ہزار سے زائد ثقافتی سرگرمیوں اور دوروں کا بھی انعقاد کیا اور 335 اعلیٰ سطح کے وفود کی میزبانی کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شیخ زاید
پڑھیں:
قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کے بعد قادر آباد بیراج پر اونچے جبکہ مرالہ اور خانکی بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد ایک لاکھ 95 ہزار 856 کیوسک جبکہ اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں درمیانے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
خانکی بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 65 ہزار 438 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 60 ہزار 108 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں نچلے سے درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق قادر آباد بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 45 ہزار 234 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 41 ہزار 415 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، جہاں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔