Jasarat News:
2026-06-03@08:11:13 GMT

برطانیہ کا یورپی یونین کے دفاعی فنڈ میں شمولیت پر غور

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ نے یورپی یونین کے دفاعی صلاحیت میں اضافے کے منصوبوں میں شامل ہونے پر غور شروع کر دیا۔ برطانوی وزیراعظم سر کیئر سٹارمر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ یورپی ڈیفنس فنڈ میں اپلائی کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ وزرارواں ہفتے یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کی تیاری کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ یورپی ڈیفنس فنڈ ایک ایسا مالیاتی پروگرام ہے جس کے تحت یورپی یونین مشترکہ دفاعی تحقیق اور فوجی ٹیکنالوجی کی تیاری کے منصوبوں کے لییفنڈ فراہم کرتی ہے۔ اس کا مقصد مشترکہ طور پر جدید دفاعی نظام، ہتھیار، سائبر سیکورٹی ، ڈرونز، اور دیگر فوجی صلاحیتوں میں مہارت حاصل کرنا ہے۔ ماہرین کے مطابق بریگزٹ کے باوجود جغرافیائی حالات ایک جیسے ہونے کی وجہ سے برطانیہ اب بھی یورپ کے قریب ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یورپی یونین

پڑھیں:

لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا

لاہور:   بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی. لاہور میں مجموعی طور پر 433 یونین کونسلز بنائی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پنجاب نے لاہورکی یونین کونسل کی حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کردی.فہرست کےمطابق لاہور کو نو ٹاؤن میں تقسیم کیا گیا جس میں راوی ٹاؤن 52، شالیمار میں 72، واہگہ ٹاؤن میں 25 یونین کونسلز قائم کی گئی ہیں۔ماڈل ٹاؤن میں 77، نشتر ٹاؤن میں 40، صدر کینٹ میں 29 یونین کونسل بنائی گئیں، رائے ونڈ سٹی میں 32، لاہور سٹی میں 69 اور علامہ اقبال ٹاؤن میں 37 یونینز بنائی گئیں۔شہری 23 جون تک حلقہ بندیوں پر اعتراضات دائرکرسکتے ہیں. 24 جولائی تک اعتراضات پر فیصلہ سنایا جائےگا. تمام حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 10اگست 2026 کو جاری ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور بلدیاتی الیکشن، 159 یوسیز کا اضافہ، مجموعی تعداد 433 ہوگئی
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست کا اجرا
  • لاہور میں بلدیاتی الیکشن کیلئے حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری کر دی گئی
  • صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں