تہران: ایرانی پارلیمنٹ نے یورپی یونین کے ممالک کی افواج کو باضابطہ طور پر دہشت گرد گروہ قرار دے دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ اقدام یورپی یونین کی جانب سے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے اعلان کے ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے، جس نے ایران اور یورپ کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق پارلیمنٹ کے اس اجلاس کے دوران ماحول غیر معمولی طور پر جذباتی تھا۔ ارکانِ پارلیمنٹ نے پاسدارانِ انقلاب سے یکجہتی کے اظہار کے لیے سبز رنگ کی فوجی وردیاں پہن رکھی تھیں ۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین کے فیصلے کو غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیز قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کسی بھی صورت میں اپنی مسلح افواج اور دفاعی اداروں کے خلاف ایسے اقدامات کو قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جوابی قانون کے آرٹیکل 7 کے تحت یورپی ممالک کی افواج کو دہشت گرد گروہ تصور کیا جائے گا۔

قالیباف نے مزید بتایا کہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی اس معاملے پر مزید اقدامات پر غور کر رہی ہے، جن میں ایران میں تعینات یورپی ممالک کے فوجی اتاشیوں کی ممکنہ بے دخلی بھی شامل ہے۔ اس سلسلے میں وزارتِ خارجہ سے مشاورت کی جائے گی تاکہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق فی الحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس فیصلے کے فوری عملی اثرات کیا ہوں گے اور آیا اس کا اطلاق کن یورپی ممالک کی افواج پر ہو گا، تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام کے سفارتی سطح پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان

وقاص عظیم: وفاقی بجٹ 2026-27 میں اراکین پارلیمنٹ کے اہل خانہ کیلئے اضافی رہائشی سہولیات کی فراہمی کی تجویز سامنے آگئی ہے، جس کے تحت نئے فیملی سوٹس اور سرونٹ کوارٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ کے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

غیر ملکی خاتون کے مبینہ اغوا کیس میں نیا موڑ، پولیس تفتیش میں اہم انکشافات

منصوبے کے تحت 500 سرونٹ کوارٹرز بھی تعمیر کیے جائیں گے تاکہ اراکین پارلیمنٹ اور ان کے اہل خانہ کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ منصوبے کی مجموعی لاگت 7 ارب 40 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ جون 2026 تک اس منصوبے پر 2 ارب 29 کروڑ روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

 نجی کمپنیاں گندم کے مقابلے میں آٹا دوگنی قیمت پر فروخت کرنے لگیں، کارروائی کا مطالبہ

بجٹ تجاویز کو حتمی منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کے بعد ایران کا جوابی وار، بحرین، عراق اور قطر میں سائرن بج گئے
  • امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آبادکاروں کی دراندازی: پاکستان سمیت 8 ممالک کا شدید ردعمل، پورا حرم صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ قرار
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • پی ایس ڈی پی میں ارکان پارلیمنٹ اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے مختص کرنے کی تجویز
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • ایران، امریکا مذاکرات: یورپی یونین بھی پاکستان کے کردار کی معترف لیکن مسئلے کا حل تاحال تاخیر کا شکار کیوں؟
  • خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار