امریکا و برطانیہ کا اہم معدنیات و نایاب زمینی دھاتوں پر اسٹریٹجک اتحاد
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
یورپی یونین اور برطانیہ کے نمائندوں نے کہا ہے کہ معاشی سلامتی اور قومی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں اور اہم معدنیات کی متنوع سپلائی چین عالمی استحکام کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا، برطانیہ، یورپی یونین، آسٹریلیا، جاپان اور دیگر ممالک نے اہم معدنیات اور نایاب زمینی دھاتوں کی سپلائی سے متعلق ایک اسٹریٹجک اتحاد پر بات چیت شروع کر دی ہے۔ اس مقصد کے لیے واشنگٹن میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں جی سیون کے رکن ممالک سمیت تقریباً 20 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں چین پر نایاب زمینی دھاتوں سے متعلق بڑھتے ہوئے انحصار، سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں اور عالمی منڈی میں قیمتوں کے عدم استحکام پر تفصیلی غور کیا گیا۔ شریک ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ اہم معدنیات جدید ٹیکنالوجی، دفاعی صنعت، قابلِ تجدید توانائی اور صنعتی پیداوار کے لیے نہایت ضروری ہیں، اس لیے ان کی محفوظ اور متبادل سپلائی چین قائم کرنا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں امریکا سے اہم معدنیات کی کم از کم قیمت کی ضمانت دینے پر بھی بات چیت کی گئی، تاہم اس سے متعلق ابھی کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔ آسٹریلیا نے واضح کیا ہے کہ وہ چین کی جانب سے سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے پیشِ نظر معدنیات کے اسٹریٹجک ذخائر قائم کر رہا ہے، جبکہ دیگر ممالک بھی اسی نوعیت کے اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔ یورپی یونین اور برطانیہ کے نمائندوں نے کہا ہے کہ معاشی سلامتی اور قومی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں اور اہم معدنیات کی متنوع سپلائی چین عالمی استحکام کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ اجلاس کے اختتام پر امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شریک ممالک چین پر انحصار کم کرنے اور باہمی تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اہم معدنیات کے لیے
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی