عالمی سطح پر سونے اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
عالمی مارکیٹ میں سونے اور تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سونے کی قیمت
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا کافی نیچے گیا ہے اور اس کے نتیجے میں مقامی بازاروں میں بھی قیمتیں گھٹ رہی ہیں۔ ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت میں تین فیصد سے زائد کمی دیکھی گئی۔
ایک رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت قریب 47 ڈالر کی کمی سے 4,332 ڈالرز فی اونس تک آگئی ہے جس سے پاکستان سمیت کوریا، چین، جاپان اور سنگاپور جیسے ممالک میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
تیل کی قیمت
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 فیصد تک کمی ریکارڈ ہوئی جس کی وجہ عالمی سپلائی میں نرمی اور سپلائی صورتحال میں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ برینٹ خام تیل 67 جبکہ ڈبلیو ٹی آئی 63 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہورہا ہے۔
تیل کی قیمتوں میں کمی نے توانائی سیکٹر کے نرخوں پر نمایاں اثر ڈالا ہے خاص طور پر جب مارکیٹ میں توازن یا سپلائی کی کمزوری دیکھی جا رہی ہے۔
سونے اور تیل دونوں کی قیمتوں میں کمی نے بین الاقوامی منڈیوں پر مندی کا اثر ڈالا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی معیشت میں طلب میں سست روی، ڈالر کے مضبوط ہونے یا جغرافیائی سیاسی حالات میں تبدیلیاں بھی قیمتوں پر اثرانداز ہورہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تیل کی قیمتوں میں سونے کی قیمت تیل کی قیمت مارکیٹ میں
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے نفسیاتی اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو تنخواہ ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی سارے بجٹ کو ہلا دیتی ہے ۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور دیگر اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔ حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ