فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان کیلیے نئی مشکل تیار،ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کیلیے 2روزکی مہلت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260203-01-18
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فارن فنڈنگ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے لیے نئی مشکل تیار ہوگئی۔ بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس میں عدالت نے ایف آئی اے کو چالان مکمل کرنے کے لیے 2 دن کی مہلت دے دی ہے۔ کیس کی سماعت بینکنگ کورٹ کے جج عبدالغفور کاکڑ نے کی جبکہ فارن فنڈنگ کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ دورانِ سماعت جج عبدالغفور کاکڑ نے استفسار کیا کہ آپ ابھی تک کیا کر رہے ہیں اور چالان مکمل کیوں نہیں ہوا۔ اس پر اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں متعلقہ ملک سے رائے لینے کے لیے خطوط لکھے گئے ہیں۔ جج عبدالغفور کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ 2022 سے چل رہا ہے اور آپ نے ابھی تک اس میں دلچسپی ہی نہیں لی۔ عدالت نے کہا کہ وہ تفتیشی کو شوکاز نوٹس جاری کرنے اور ڈی جی ایف آئی اے کو آئندہ سماعت پر طلب کرنے کا حکم دے رہے ہیں۔ اس پر اسپیشل پراسیکیوٹر واثق ملک نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت ایک ہفتے یا 10 دن کا وقت دے تاکہ چالان مکمل کیا جا سکے۔ شوکاز نوٹس اور ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرنے کا حکم فی الحال نہ دیا جائے۔ جج عبدالغفور کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ وہ اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں۔ عدالت نے پراسیکیوشن کو ہدایت کی کہ 2 دن میں اپنی کارکردگی دکھائیں۔ بعد ازاں عدالت نے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی۔علاوہ ازیں علاوہ ازیں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے میڈیکل کے لیے درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی گئی، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کا ذاتی معالجین سے ٹیسٹ کرایا جائے، پمز میں آنکھوں کے معائنہ پروسیجر کی میڈیکل رپورٹ فراہم کی جائے۔ بشری ٰبی بی اور بانی چیئرمین کے میڈیکل کے لیے 3 ذاتی معالجین کے نام پیش کیے گئے اور کہا گیا کہ عمران خان کا علاج معالجہ میں ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف کی موجودگی لازم قرار دی جائے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ جیل مینوئل مطابق کسی بھی مریض ملزم کا میڈیکل پروسیجر ضرورت ہوتو فیملی کو آگاہ کرنا لازم ہے۔ عدالت نے بشری بی بی اور بانی کے میڈیکل ٹیسٹ درخواست سماعت کیلئے منظور کی، آج منگل سپرنٹنڈنٹ جیل اڈیالہ سے کمنٹس مانگے گئے ہیں۔ وکیل صفائی نے کہا کہ ذاتی معالج موجودگی بغیر کسی میڈیکل ٹیسٹ یا پروسیجر کو تسلیم نہیں کریں گے، علیمہ خان کے بنک اکاؤنٹ شناختی کارڈ پاسپورٹ بحال نا ہوا تو توہین عدالت درخواست دینگے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جج عبدالغفور کاکڑ نے فارن فنڈنگ کیس فنڈنگ کیس میں ایف ا ئی اے کو چالان مکمل عدالت نے کے لیے
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔