وافی انرجی پاکستان کا 100 ملین ڈالر تک سرمایہ کاری کا عندیہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260203-01-8
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے معاشی استحکام کو برقرار رکھنے، زرمبادلہ کے ذخائر کو مضبوط بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے فروغ کیلیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی، جس نے آئندہ2 سے 3 برسوں میں پاکستان میں 100 ملین امریکی ڈالر تک ممکنہ سرمایہ کاری کا عندیہ دیا۔ ملاقات کے دوران کمپنی کی موجودہ سرگرمیوں، آئندہ سرمایہ کاری کے امکانات اور آئل مارکیٹنگ و توانائی کے شعبے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پائیدار معاشی استحکام حکومت کی اقتصادی حکمتِ عملی کا بنیادی ستون ہے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ ملاقات وزارت خزانہ میں منعقد ہوئی، جس میں وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے وفد کی قیادت جاوید اختر، چیف فنانس آفیسر، اسیاڈ گروپ (بورڈ ممبر)، وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ نے کی۔ وفد میں زبیر شیخ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، اور ضرار محمود، چیف فنانس آفیسر، وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ بھی شامل تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔