data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور (نمائندہ جسارت) سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے وزیراعلیٰ سندھ کے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مراد علی شاہ شاید بھول گئے ہیں کہ عوام نے کراچی میں میئر اور قومی انتخابات کے دوران جماعت اسلامی کو ووٹ دیا تھا مگر پیپلز پارٹی نے طاقت ، دھونس اور دھاندلی سے شہر کی میئر اور قومی و صوبائی کی سیٹوں پر قبضہ کرلیا۔ قابضین کو قابض ٹولہ نہ کہیں تو کیا کہا جائے؟ مراد علی شاہ صوبے اور شہر کراچی کے مسائل پر توجہ دیں۔منصورہ سے جاری بیان میں امیرالعظیم نے کہا کہ مظاہرے اور دھرنے عوام کا جمہوری حق ہے ، پیپلز پارٹی یہ حق عوام سے نہیں چھین سکتی۔ کراچی کے عوام نے جینے دو کراچی مارچ میں ریکارڈ شرکت کرکے بااختیار مقامی حکومتوں کے قیام کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم سے کراچی کے عوام بدظن ہیں ، لوگ کسی صورت بھی دونوں کو قبول کرنے کو تیار نہیں۔ فارم 47 سے آئے ہوئے حکمران ٹولے نے کراچی کو تباہ کردیا۔ پیپلز پارٹی گزشتہ 17 برس سے صوبے پر قابض ہے اور اسٹیبلشمنٹ کی اے ٹیم کے طور پر کام کررہی ہے۔ حکمران پارٹی صوبے کے فنڈز کا حساب دیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے جتنی سیٹیں جیتی تھی وہ اسے واپس کی جائیں اور قومی و صوبائی اسمبلیوں سے فارم 47 کے قبضہ گیروں کو فارغ کیا جائے۔ امیر العظیم نے کہا کہ جماعت اسلامی 14فروری کو کراچی میں تاریخی دھرنا دے گی ۔ عوام کے حقوق کی جدوجہد بھرپور طریقے سے جاری رہے گی۔ جماعت اسلامی نے جس نظام بدلو تحریک کا آغاز کیا ہے وہ اپنے مقاصد کے حصول تک جاری رہے گی۔ کراچی کے عوام دھرنا میں بھرپور شرکت یقینی بنائیں۔ عوام اپنے حقوق کی حفاظت کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

نمائندہ جسارت سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی کے عوام جماعت اسلامی پیپلز پارٹی

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل