data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شاہراہِ فیصل پر منعقد ہونے والے جماعت اسلامی کے تحت “جینے دو کراچی مارچ” میں لاکھوں مرد و خواتین کی بھرپور شرکت پر اہلِ کراچی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مارچ شہر کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے دل کی آواز اور حقیقی ترجمان ثابت ہوا ہے، پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور قابض میئر کی مسلسل نااہلی، بدانتظامی اور بے حسی نے کراچی کے عوام کو مسائل اور مشکلات کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ میں سندھ حکومت اور قابض میئر کی مجرمانہ غفلت نے عوام کو شدید مایوسی سے دوچار کیا ہے، اس المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں اور املاک کے ضیاع پر وزیرِ اعلیٰ سندھ اور قابض میئر کو فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے تھا مگر افسوس کہ ذمہ داری قبول کرنے کے بجائے حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جو مسلسل عوامی مسائل اور کراچی کے حقوق کے لیے میدان میں کھڑی ہے۔ جینے دو کراچی مارچ کی کامیابی کے بعد یہ تحریک مزید تیز ہوگی اور 14 فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر بھرپور دھرنا دیا جائے گا، کراچی کے حق اور عوام کے مسائل کے حل کے لیے بااختیار شہری حکومت کے قیام کی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھی جائے گی اور کراچی کے عوام کو ان کا جائز حق دلانا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جینے دو کراچی مارچ میں شہر کے ہر طبقے اور ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی، جن میں خواتین، بچے، بزرگ، نوجوان، ڈاکٹرز، انجینئرز، علمائے کرام، اساتذہ، طلبہ و طالبات، وکلاء، صحافی، تاجر اور مزدور شامل تھے۔ تمام شرکاء نے یک زبان ہو کر مطالبہ کیا کہ کراچی کو بااختیار شہری حکومت کا نظام دیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی پر قبضے اور وڈیرہ شاہی کا نظام اب مزید نہیں چلے گا۔ کراچی کے اداروں اور وسائل پر صرف اور صرف کراچی کے عوام کا حق ہے اور اہلِ کراچی اپنے حقوق کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے، ایک طرف کراچی کے عوام بجلی، پانی، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، تباہ حال انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ کی عدم فراہمی اور سیوریج جیسے سنگین مسائل کا شکار ہیں، جبکہ دوسری جانب خونی ڈمپر و ٹینکر اور مسلح ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور اس نے شہریوں سے جینے کا بنیادی حق بھی چھین لیا ہے، جس کے خلاف جماعت اسلامی کی جدوجہد جاری رہے گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جینے دو کراچی مارچ کراچی کے عوام جماعت اسلامی کہا کہ

پڑھیں:

توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(رضوان عباسی ): توشہ خانہ ریکارڈ میں وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو اپریل سے جون 2026 کے دوران مختلف غیر ملکی شخصیات اور وفود کی جانب سے ملنے والے سرکاری تحائف کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کی دستاویزات کے مطابق اس عرصے میں موصول ہونے والے تمام سرکاری تحائف توشہ خانہ قواعد کے تحت کابینہ ڈویژن میں جمع کرا دیے گئے ہیں، جبکہ ان کی مالیت کے تعین (ویلیوایشن) کا عمل تاحال جاری ہے۔

دستاویزات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ حکام اور سرکاری وفود کی جانب سے متعدد یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔ ان میں شوگر باؤل، گاڑی کا فریم شدہ ماڈل، شیلڈز، قیمتی قلم، کف لنکس، ٹائی، کافی کپ اور واٹر گلاس سیٹ، چائے کے کپ اور ساسرز، آرائشی واز، ایرانی فیروزہ اِنلے دستکاری پر مشتمل پانچ پیس سیٹ، روایتی چینی اسکرول پینٹنگ، چائنا اسپیس اسٹیشن کا ماڈل اور دیگر سووینئرز شامل ہیں۔

اسی طرح نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بھی مختلف ممالک کی جانب سے متعدد سرکاری تحائف دیے گئے، جن میں مصری طرز کا مجسمہ، مسجد نبوی ﷺ کا ماڈل، کف لنکس اور دیگر یادگاری اشیا شامل ہیں۔

دستاویزات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی چیف آف پروٹوکول محمد ارسلان میر کو ایک قیمتی ڈائمنڈ کلیکشن رسٹ واچ بطور سرکاری تحفہ موصول ہوئی، جس کی مالیت کا تعین بھی جاری ہے۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق توشہ خانہ ریکارڈ میں شامل تمام تحائف متعلقہ قوانین اور قواعد کے مطابق وصول کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن مکمل ہونے کے بعد توشہ خانہ رولز کے مطابق آئندہ کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تحائف کی مالیت کا تعین مکمل ہونے کے بعد قواعد کے مطابق یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ متعلقہ حکام ان تحائف کو اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا انہیں سرکاری تحویل میں برقرار رکھا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی