data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی کے گل پلازہ میں پیش آنے والے افسوسناک سانحے کی تحقیقات کے دوران چونکا دینے والے انکشافات سامنے آئے ہیں، جہاں پولیس کو میزنائن، فرسٹ اور سیکنڈ فلور کی مکمل سی سی ٹی وی ویڈیوز دستیاب نہیں ہو سکیں۔

تحقیقات کرنے والی انکوائری کمیٹی نے آتشزدگی کے ابتدائی 20 منٹ کی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں اور میزنائن فلور کی سی سی ٹی وی کو باضابطہ طور پر مقدمے اور انکوائری کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق پلازہ میں آگ تقریباً سوا 10 بجے لگی، تاہم حیران کن طور پر آگ لگنے کے آدھے گھنٹے بعد بھی متعدد دکانیں کھلی رہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں رات 11 بجے تک دکانداروں اور گاہکوں کو دکانوں میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے صورتحال کی سنگینی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچتے ہی شہریوں کو محفوظ طریقے سے نکالنے کے بجائے فوری طور پر آگ پر پانی ڈالنا شروع کر دیا۔ اس دوران زیادہ تر افراد پلازہ سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے، تاہم 25 سے 30 افراد دبئی کراکری شاپ میں ہی رک گئے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ دبئی کراکری شاپ کے دکانداروں نے وہاں موجود افراد کو باہر نکلنے سے روکا اور انہیں یقین دلایا کہ آگ پر قابو پا لیا جائے گا اور کسی کو کہیں جانے کی ضرورت نہیں۔ ایک ریسکیو کرنے والے دکاندار کے مطابق اس نے تقریباً 150 گاہکوں کو محفوظ راستہ دکھا کر باہر نکالا اور دبئی کراکری شاپ میں موجود لوگوں کو بھی نکلنے کا کہا، مگر وہاں کے دکانداروں نے انہیں روک دیا۔

انکوائری کے مطابق بعد ازاں جن 25 سے 30 افراد کی ہلاکت ہوئی، ان کی باقیات دبئی کراکری شاپ ہی سے ملی تھیں، جس نے اس سانحے کو مزید دل دہلا دینے والا بنا دیا ہے۔ تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داران کے تعین کے لیے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: دبئی کراکری شاپ سی سی ٹی

پڑھیں:

چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں

یورپی چیمپئنز لیگ میں پی ایس جی کی کامیابی کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جشن پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل ہو گیا۔ مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں، جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ہوئے، جبکہ پولیس نے 400 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔

یورپی چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پی ایس جی کی فتح کے بعد فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جشن کا ماحول بدامنی اور تشدد میں تبدیل ہو گیا، جہاں مشتعل افراد نے جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مظاہرین نے بوتل بم پھینکے، متعدد دکانوں پر حملے کیے اور سڑکوں پر موجود کچرے کے ڈبوں سمیت دیگر اشیا کو آگ لگا دی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں کم از کم سات پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ بعض شرپسند عناصر نے آتش بازی کا رخ آسمان کے بجائے پولیس اہلکاروں کی جانب کر دیا، جس کے باعث کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا۔

فرانسیسی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 400 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق گرفتار افراد کے قبضے سے تیزاب سے بھری بوتلیں اور دیگر خطرناک مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

حکام کو پہلے ہی ممکنہ ہنگامہ آرائی کا خدشہ تھا، جس کے پیش نظر پیرس میں 22 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ اس کے باوجود شہر کے مختلف حصوں میں جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات کو مکمل طور پر روکنا ممکن نہ ہو سکا۔

واضح رہے کہ پیرس سینٹ جرمین (PSG) نے چیمپئنز لیگ کے فائنل میں آرسنل کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، جس کے بعد ہزاروں شائقین جشن منانے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ تاہم بعض مقامات پر یہ جشن بدامنی اور تشدد میں تبدیل ہو گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں گیس سلینڈر دھماکے سے تباہی، 1 جاں بحق
  • سانحہ اٹلی، جاں بحق افراد کی شہریت کی تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، دفتر خارجہ
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • روینہ ٹنڈن کی والدہ کے گھر بڑی چوری، لاکھوں روپے مالیت کے زیورات غائب
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
  • چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں