سانحہ گل پلازہ کو 17 روز گزر گئے‘ پولیس تحقیقات جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سانحہ گل پلازہ کو 17 روز گزر گئے، تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ گل پلازہ دکان نمبر 193 کی دکان کے مالک کے بیٹے کا تیسری بار بیان ریکارڈ کیا جائے گا، آگ دکان نمبر 193 میں بچے کی ماچس سے کھیلتے ہوئے لگی۔پہلی اور دوسری منزل کی سی سی ٹی وی فوٹیج دستیاب نہ ہو سکی، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے ریسکیو کے بجائے فوری پانی سے آگ بجھانے کی کوشش کی، دھواں بھرنے کے 20 منٹ بعد دکانداروں نے گرل توڑی۔ایک دکاندار نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ فرسٹ فلور سے اکثر افراد نکل گئے، 25 سے 30 افراد دبئی کراکری میں رک گئے تھے، دبئی کراکری کے دکانداروں نے دھواں اور اندھیرا ہونے سے لوگوں کو باہر نکلنے سے روکا۔دوسرے دکاندار نے کہا کہ ڈیڑھ سو کے قریب افراد کو راستہ دکھایا، دکانداروں نے گاہکوں سے کہا کہ آگ خود بجھ جائے گی۔ بعد ازاں 20 سے 25 افراد کی باقیات دبئی کراکری اور اطراف سے ملی تھیں۔تحقیقاتی کمیٹی کے مطابق سانحہ گل پلازہ میں 79 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 68 جاں بحق افراد کی میتیں اور باقیات ورثا کے حوالے کی گئی ہیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق خرم نامی شخص سمیت 5 افراد کی باقیات اب بھی ایدھی سرد خانے میں موجود ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خرم سمیت 5 جاں بحق افراد کا اب تک کوئی وارث سامنے نہیں آیا ہے، سانحہ گل پلازہ میں 4 سے زائد افراد کی باقیات تاحال نہیں مل سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سانحہ گل پلازہ افراد کی
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔