میرپور(نی مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ خان، وفاقی وزیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام، اور وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مرحوم صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے گھر کا دورہ کیا اور فاتحہ خوانی کے بعد مرحوم کی وفات پر تعزیت کی۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ہم مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ خان کی قیادت میں تعزیت کے لیے یہاں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وفاقی حکومت کی طرف سے مرحوم کے اہل خانہ اور میرپور کے عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا انتقال نہ صرف کشمیر بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے کشمیر کے عالمی سطح پر موقف کو اجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا، اور یہ خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

بعد ازاں وفاقی وزراء اور مشیر وزیراعظم نے قبر پر حاضری دی، وزیر اعظم اور اپنی طرف سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع