اوورسیزپاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، چوہدری سالک
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین کا کہنا ہےکہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے مکمل آگاہ ہیں، بارسلونا قونصلیٹ روزانہ تقریباً 600 اتھارٹی لیٹرز برائے کیریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔ایک بیان میں چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ اوورسیزپاکستانیوں کو سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے، بارسلونا قونصلیٹ نے ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات ختم کر دی ہیں۔
چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ بارسلونا قونصلیٹ روزانہ 200 کے قریب پاسپورٹس پراسیس کر رہا ہے اور روزانہ تقریباً 600 اتھارٹی لیٹرز برائے کیریکٹرسرٹیفکیٹ جاری کر رہا ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے پاسپورٹ کے اجراء کےلیے معقول جواز ضروری ہے، پاسپورٹ کی مدت باقی ہونے کی صورت میں نیا پاسپورٹ صرف گمشدگی رپورٹ پر جاری ہوسکتا ہے، اسپین میں مستقل پاسپورٹ کے لیے پچھلے پاسپورٹس یاگمشدگی رپورٹ لازمی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت اور قونصلیٹ ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس سے مسلسل رابطے میں ہیں، پاسپورٹ گمشدگی رپورٹ کے طریقہ کار میں نرمی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
بھارت کیساتھ تجارتی معاہدے پر اتفاق ہوگیا: ٹرمپ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔