لاہور: بسنت کی آمد پر ٹریفک پولیس کی تیاریاں، 7 لاکھ موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز نصب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
بسنت کی آمد کے موقع پر لاہور میں ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت اور سڑکوں پر روانی کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کے مطابق، بسنت کی تقریبات کے دوران شہریوں کی موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈ لگانے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 7 لاکھ سے زائد سیفٹی راڈز شہریوں کی موٹرسائیکلوں پر نصب کیے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری، پتنگوں سے پہلے ان کی قیمتیں آسمان پر
شہر کے مختلف انٹری اور ایگزٹ پوائنٹس پر بھی ٹریفک پولیس کی ٹیمیں تعینات ہیں تاکہ موٹر سائیکلوں پر سیفٹی راڈز لگائے جا سکیں اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جا سکے۔ سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ بسنت کے دنوں میں سڑکوں پر آمد و رفت اور گہما گہمی کے پیش نظر جامع ٹریفک پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر اطہر وحید نے مزید کہا کہ زونل افسران کی نگرانی میں تمام ڈویژنل ایس پیز اور سرکل افسران لمحہ بہ لمحہ ٹریفک کی صورتحال کی رپورٹ فراہم کریں گے۔ سیف سٹی میں تعینات ٹریفک سٹاف جدید ٹیکنالوجی اور کیمروں کی مدد سے ٹریفک جام کے مقامات کی نشاندہی کرے گا اور فوری ایکشن لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں بسنت: 4 مزید اضلاع کو پتنگ سازی کی اجازت مل گئی
مزید بتایا گیا کہ زیادہ رش والے اوقات میں ٹریفک ریسپانس یونٹ فوری رپورٹ کے ذریعے مسائل کے حل کو یقینی بنائے گا۔ چھ، سات اور آٹھ فروری کو ملک بھر سے لاہور بسنت کی خوشیوں میں شریک ہونے آئیں گے۔
سی ٹی او لاہور نے شہریوں سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ بسنت ایس او پیز پر عمل کریں تاکہ وہ بسنت کے رنگوں سے محفوظ اور خوشگوار انداز میں محظوظ ہو سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بسنت کی
پڑھیں:
کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔
بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔