علی ساہی :وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کے نتیجے میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق جنوری 2026 کے دوران 12 لاکھ 41 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

ترجمان کے مطابق اس عرصے میں 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے، جبکہ 4 لاکھ شہریوں کو ریگولر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔ اسی طرح 3 لاکھ 90 ہزار شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔

ورلڈ کپ میچ بائیکاٹ، اگر بھارت اور پاکستان سپر 12، سیمی فائنل اور فائنل میں ٹاکرا ہوا تو پھر کیا ہوگا ؟

اعداد و شمار کے مطابق 2500 سے زائد شہریوں نے گم شدہ ڈرائیونگ لائسنس دوبارہ حاصل کیے، جبکہ 4500 سے زائد شہریوں کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ بھی جاری کیے گئے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے اس موقع پر واضح کیا کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کو بھاری جرمانوں اور سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای ڈرائیونگ لائسنس کی قانونی حیثیت ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کے برابر ہے اور شہری اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

موسم تبدیل ؛ سکولوں کے اوقات کار بھی تبدیل ہوگئے

ٹریفک پولیس کے مطابق لائسنسنگ کے نظام میں بہتری کا مقصد نہ صرف شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور سڑکوں کو محفوظ بنانا بھی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے

سٹی 42: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے کا اضافہ شہریوں نے قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا۔ حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

شہری کا کہنا تھا کہ کس قانون کے تحت حکومت روزانہ پیٹرول کی قیمت بڑھا رہی ہے۔کمی پیسوں میں کی جاتی ہے جبکہ اضافہ بھاری کیا جاتا ہے۔پیٹرول کی اضافی قیمت کی وجہ روز مرہ زندگی بری طرح متاثر ہوکررہ گئی ہے، ہیجانی سی کیفیت ہوتی ہے کہ آج حکومت پیٹرول کتنا مہنگا کرے گی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کی روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے  نفسیاتی  اور ذہنی اذیت میں مبتلا کردیا ہے ۔ غریب شہریوں کو  تنخواہ  ماہانہ ملتی ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی  سارے بجٹ کو  ہلا دیتی ہے ۔  اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور  دیگر  اخراجات میں بھی اضافہ ہوجاتاہے ۔  حکومت کو اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے ۔ 
 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری