ٹنڈو جام : رات گئے فائرنگ اورپٹاخوں کی گونج نے شہریوں کو جینا دوبھرکردیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میں رات گئے فائرنگ اور پٹاخوں کی گونج نے لوگوں کی نیندیں حرام کرکے رکھ دی پابندی کے باوجود کو پوچھنے والا نہیں عوام پریشان تفصیلات کے مطابق ضلع حیدرآباد میں شادی اور دیگر تقریبات کو رات بارہ بجے تک مکمل کرنے کے احکامات کے باوجود اس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے اور شادی کی تقریبات سمیت دیگر تقریبات رات گئے تک جاری رہتی ہیں عوام کو ان تقریبات سے پریشانی جب ہوتی ہے جب ان میں اندھا دھند فائرنگ کی جاتی اور تسلی بم نام کے پٹاخے پھوڑے جاتے ہیں جن کی گونج سے پورا شہر ہل جاتا ہے اور گہری نیند میں سوئے ہوئے افراد کی نیند کھول جاتی ہے دل کے مریض محمد اکرم نے بتایا کہ ان پٹاخوں اور فائرنگ کی وجہ سے کئی دفعہ ان کی طبعیت خراب ہوئی ہے لیکن وہ مجبور ہیں کہ شکایت کس سے کریں ان کے ساتھ رات گئے محفل موسیقی شروع کر دی جاتی عوام کا کہنا ہے کہ شادی ہال کے قریب ان کے گھر ہونا ایک مصیبت بن کر رہ گئے ہیں انتظامیہ ان کے خلاف کاروائی کے بجائے کچھ پیسے اور کھانے لے کر انھیں ہر سہولت فراہم کرتی ہے اور شہری پوری رات پریشانی اور تکلیف میں گزارتے ہیں ٹنڈوجام کے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایس ایس پی حیدرآباد ان کے خلاف نوٹس لے کر کاروائی کریں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رات گئے
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔