خیبر پختونخوا: گرلز کالجز میں موسیقی، رقص، ماڈلنگ کی سرگرمیوں پر پاپندی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
خیبر پختونخوا میں گرلز کالجز میں تقریبات کے انعقاد کے لیے ایس او پیز جاری کردیے گئے۔ پشاور سے ڈائریکٹوریٹ ہائر ایجوکیشن نے کالجز کی پرنسپلز کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلے کے مطابق گرلز کالجز میں موسیقی، رقص، ماڈلنگ اور اس نوعیت کی دیگر سرگرمیوں پر پاپندی ہوگی۔
مراسلے کے مطابق ویلکم، فیئر ویل پارٹیز، اسپورٹس گالا، ثقافتی پروگرامز کے لیے پیشگی اجازت لازمی قرار دیا گیا ہے۔ تقریب سے قبل ڈائریکٹر یا ریجنل ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن سے اجازت اور مہمانوں کی فہرست جمع کرانا لازمی ہوگا۔
کالج اوقات اور تقریبات کے دوران طالبات کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہوگی، تقریبات میں شرکت کے لیے کالج یونیفارم کی پابندی کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مراسلے کے مطابق طالبات کی حفاظت اور باوقار ماحول کو یقینی بنانے کے لیے سخت سیکیورٹی اور نگرانی کے انتظامات ہوں گے۔ تقریبات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے پر پابندی ہوگی۔
تمام تقریبات سماجی، ثقافتی اقدار کے مطابق منعقد کی جائیں اور خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔
مراسلے کے مطابق ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے کالجز کے خلاف سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مراسلے کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔