شیطان نہیں ہوں، پاکستان اور بھارت میں انسداد پولیو کیلئے فنڈز دیے تھے:جیفری ایپسٹین WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز

واشنگٹن: (آئی پی ایس) کمسن لڑکیوں کی سمگلنگ اور جنسی جرائم میں ملوث بدنام امریکی سرمایہ کار جیفری ایپسٹین نے ایک ویڈیو انٹرویو میں خود کو شیطان قرار دینے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اعلیٰ درجے کا نہیں بلکہ سب سے نچلے درجے کا جنسی مجرم تھا۔

اسی گفتگو کے دوران ایپسٹین نے دعویٰ کیا کہ اس نے پاکستان اور بھارت میں پولیو کے خاتمے کے لیے مالی معاونت فراہم کی تھی، یہ سوال پوچھنے کے بجائے کہ بچوں کو ویکسین کے لیے یہ رقم دی جانی چاہئے تھی یا نہیں، ان ماؤں سے پوچھا جانا چاہئے جن کے بچوں کو یہ ویکسین ملی اور جو اب پولیو کا شکار نہیں ہوں گے۔

یہ انٹرویو حال ہی میں امریکی حکام کی جانب سے جاری کی گئی نئی دستاویزات اور فائلوں میں شامل کیا گیا ہے، تقریباً 2 گھنٹے طویل یہ انٹرویو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن نے کیا تھا، جو بظاہر نیویارک میں ایپسٹین کے گھر پر کسی نامعلوم تاریخ کو ریکارڈ کیا گیا۔

انٹرویو کے دوران اسٹیو بینن نے ایپسٹین سے سوال کیا کہ آیا وہ خود کو شیطان سمجھتا ہے؟ اس پر ایپسٹین نے مسکراتے ہوئے کہا کہ نہیں، لیکن میرے پاس ایک اچھا آئینہ ضرور ہے، دوبارہ سوال پر اس نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم، آپ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں؟

ایپسٹین 2008 میں کم عمر لڑکی سے جسم فروشی کروانے کا اعترافِ جرم کر چکا تھا، اس نے اپنے جرائم کی سنگینی کو کم تر ظاہر کرنے کی کوشش کی، جب بینن نے اسے امریکی درجہ بندی کے مطابق کلاس تھری جنسی درندہ کہا، جو عوامی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ سمجھا جاتا ہے، اس پر ایپسٹین نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نہیں، میں سب سے نچلے درجے پر ہوں، تاہم جب بینن نے کہا کہ لیکن مجرم تو ہو، تو ایپسٹین نے جواب دیا کہ ہاں مجرم تو ہوں۔

انٹرویو میں ایپسٹین سے اس کی دولت کے ذرائع پر بھی سوال کیا گیا، بینن نے کہا کہ اس نے دنیا کے بدترین لوگوں کو مشورے دے کر پیسہ کمایا، اس پر ایپسٹین نے اصرار کیا کہ اس کی کمائی قانونی تھی، تاہم یہ بھی تسلیم کیا کہ اخلاقیات ہمیشہ ایک پیچیدہ موضوع رہی ہے۔

واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین 2019 میں نیویارک کی جیل میں اس وقت مردہ پایا گیا تھا جب وہ کمسن لڑکیوں کی جنسی سمگلنگ کے مقدمے میں ٹرائل کا انتظار کر رہا تھا، اس کی موت کو سرکاری طور پر خودکشی قرار دیا گیا تھا۔

حالیہ دنوں میں ایپسٹین اور اس سے متعلق سرکاری تحقیقات کی فائلیں بڑی تعداد میں جاری کی گئی ہیں، جن میں عالمی سطح پر سیاسی اور کاروباری شخصیات سے اس کے روابط بھی اجاگر کیے گئے ہیں، ان میں ٹرمپ، مودی سمیت کئی عالمی رہنما بھی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربرطانیہ کا ایران پر نیا وار، 10 شخصیات اور ایک ادارہ پر نئی پابندیاں لگادیں برطانیہ کا ایران پر نیا وار، 10 شخصیات اور ایک ادارہ پر نئی پابندیاں لگادیں دکانداروں نے گاہکوں کو باہر نکلنے سے روکا، سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں اہم انکشافات آئینی عدالت کی پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت وفاقی آئینی عدالت نے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات و حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا پاکستان اور ازبکستان کا تجارت، سرمایہ کاری اور رابطہ کاری تیز کرنے پر اتفاق بیورو کریسی کے لیے بڑی اور اچھی خبر کی تفصیلات اور نوٹیفکیشن سب نیوز پر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جیفری ایپسٹین پاکستان اور ایپسٹین نے کیا کہ ا کے لیے کہا کہ

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف