پاکستان کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں سپر اسٹار ماہرہ خان کا ڈانس تنقید کی زد میں آ گیا۔

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کا شمار ان فنکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹی وی اور فلم دونوں میں غیر معمولی کامیابیاں سمیٹیں، ڈرامہ ہم سفر نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچایا، جبکہ صدقے تمہارے، شہرِ ذات، ہم کہاں کے سچے تھے اور فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ ان کے نمایاں پراجیکٹس میں شامل ہیں۔

ماہرہ خان سوشل میڈیا پر بھی خاصی مقبول ہیں اور انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 1 کروڑ 17 لاکھ سے زائد ہے، حال ہی میں وہ وہاج علی کے ساتھ ایک خوبصورت ٹی وی کمرشل میں نظر آئیں، جبکہ دونوں جلد ایک ڈرامے میں بھی ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

گزشتہ دنوں ماہرہ خان کو گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں دیکھا گیا، جہاں عاصم اظہر نے اپنا مشہور گانا ترستی ہیں نگاہیں پیش کیا، اس موقع پر ماہرہ خان کو اسی گانے کی دھن پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

View this post on Instagram

A post shared by SHS BLOG (@shadabhussainsiddiquishsblog)


ماہرہ نے آف وائٹ پرنٹڈ انگرکھا شرٹ، چُوڑی دار پاجامہ اور دوپٹہ زیب تن کر رکھا تھا، جبکہ ان کے کھلے بال ان کے انداز کو مزید نکھار رہے تھے۔

ماہرہ خان کا یہ ڈانس البتہ عوام کو متاثر کرنے میں ناکام رہا اور سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ملا جلا بلکہ زیادہ تر منفی ردِعمل سامنے آیا۔

کئی صارفین نے ان کے ڈانس مووز پر تنقید کی، ایک صارف نے لکھا کہ ایک سینئر اداکارہ کے لیے یہ ڈانس مووز مناسب نہیں تھے، ایک اور نے کہا کہ پاکستان میں لوگ عمر بڑھنے کے بعد بھی خود کو کم عمر دکھانے کی کوشش کیوں کرتے ہیں؟

کچھ صارفین نے ماہرہ خان کے اس انداز کا موازنہ بھارتی گلوکار اے پی ڈھلن اور اداکارہ تارا ستاریا کی وائرل کنسرٹ موومنٹ سے بھی کیا۔

ایک تبصرہ کچھ یوں تھا کہ آپ نے تارا ستاریا کو کاپی کرنے کی کوشش کی مگر متاثر نہ کر سکیں، جبکہ ایک اور نے لکھا کہ یہ کرینا کپور بننے کی کوشش ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ماہرہ خان کا

پڑھیں:

مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی

مستونگ میں فائرنگ سے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اوران کے گن مین شہید جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے.وزیراعلیٰ بلوچستان اور وزیر داخلہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔ضلع مستونگ میں قومی شاہراہ پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین شہید ہوگئے، جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر مستونگ بہرام سلیم کے مطابق سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کوئٹہ سے مستونگ جا رہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی۔واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔بلوچستان بار کونسل نے حملے کو نظام انصاف پر دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی. واقعے کے خلاف صوبہ بھر میں دو روزہ عدالتی ہڑتال اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا، جبکہ ججز، وکلاء اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات اور ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور حملہ آوروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی