ایف بی آر نے پراپرٹی کے نئے سرکاری ریٹ جاری کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پراپرٹی کے نئے سرکاری ریٹ جاری کر دیئے گئے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کے نظرثانی شدہ ویلیوایشن جاری کیے گئے ہیں، نئے ریٹس کے مطابق جائیدادوں کے ریٹس میں 15سے 75فیصد اضافہ کیا گیا۔
ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیرمنقولہ املاک کی مارکیٹ ویلیو کا تعین نئی شرح کے مطابق کیا جائے گا، نئے ریٹ کے مطابق کیپیٹل گین ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ سال تک پرانے رہائشی تعمیر شدہ سٹرکچر کے نئے ریٹس 3 ہزار روپے فی مربع فٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ پانچ سال سے پرانی تعمیرشدہ جائیداد کے ریٹ 1500روپے فی مربع فٹ مقرر کئے گئے ہیں۔
جرح کے نام پر گواہ کو ہراساں اور غیرمتعلقہ سوالات کرنا ناقابل قبول ہے ؛سپریم کورٹ نے لاہور میں اراضی سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نئے ایس آر او کے جاری ہونے کے بعد پرانی قیمتیں منسوخ ہو گئی ہیں۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔