اسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ 2 سال بعد کھول دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260203-01-19
غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسرائیل نے 2سال بعد غزہ اور مصر کے درمیان رفح کراسنگ کھول دی۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق رفح کراسنگ سے مخصوص تعداد میں فلسطینیوں کو غزہ آنے جانے کی اجازت دی گئی۔ ادھر مصری سرحدی حکام نے کہا کہ رفح کراسنگ سے 24گھنٹوں کے دوران 150 فلسطینی غزہ سے مصر آسکتے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اس سے پہلے آج رفح کراسنگ سے صرف 50 فلسطینیوں کے آنے اور جانے کی اطلاعات تھیں، رفح کراسنگ یومیہ صرف 6 گھنٹے کے لیے کھولے جانے کی اطلاعات ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے مئی2024ء میں رفح کراسنگ کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا تھا۔علاوہ ازیں اسرائیل نے بین الاقوامی امدادی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کو غزہ میں اپنی سرگرمیاں روکنے کا حکم دے دیا ہے۔اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز غزہ میں کام کرنے والے اپنے مقامی عملے کی مکمل فہرست فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے، جس کے باعث تنظیم کو علاقے میں کام کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اسرائیلی حکام کے مطابق ان کے زیرِ کنٹرول علاقوں میں کام کرنے والی تمام امدادی تنظیموں کے لیے یہ لازم ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کی تفصیلات فراہم کریں اور اس شرط پر عمل نہ کرنے کی صورت میں امدادی سرگرمیاں بند کر دی جائیں گی۔دوسری جانب ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے اسرائیلی فیصلے کو غزہ میں امدادی کام روکنے کا بہانہ قرار دیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے اور امدادی اداروں کو ناممکن فیصلوں پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ایم ایس ایف کے مطابق اس اقدام سے غزہ میں پہلے سے سنگین انسانی بحران مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسرائیل نے کے مطابق
پڑھیں:
ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئےمعاہدے
( ویب ڈیسک ) ایران اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے چار معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔
عراقی وزیراعظم کے دورہ تہران کے موقع پر معاہدوں پر دستخط کیے گئے، یہ معاہدے خسروی خانقین بغداد ریلوے کی تعمیر، بغداد اورتہران کو سسٹر سٹیز بنانے، پبلک ایڈمنسٹریشن میں تعاون، تربیت اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ سے متعلق کیے گئے۔
معاہدے ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم علی الزیدی کی موجودگی میں کیے گئے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ عراق سمیت پڑوسی ممالک سے تعلقات کو مضبوط بنانا ترجیح ہے۔