ایپسٹین فائلز میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے نام بھی سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2026 سب نیوز

جیفری ایپسٹین فائلز میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے نام بھی سامنے آ گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی ایپسٹین فائلز نامی تازہ دستاویزاتمیں دنیا بھر کی بااثر اور معروف شخصیات کے نام سامنے آئے ہیں۔

ان فائلز میں پاکستان سے متعلق بھی چند حوالہ جات شامل ہیں، جن میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ناموں کا ذکر موجود ہے۔

ایپسٹین فائلز سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے جڑے نیٹ ورک، روابط، ملاقاتوں اور ای میل خط و کتابت پر مشتمل ہیں۔ ان دستاویزات میں سیکڑوں سیاستدانوں، کاروباری شخصیات اور عالمی اثر و رسوخ رکھنے والے افراد کے نام شامل ہیں، تاہم ان تمام حوالہ جات کو یکساں نوعیت کا نہیں قرار دیا جا رہا۔

رپورٹس کے مطابق ایپسٹین فائلز میں پاکستان سے متعلق ذکر محدود اور زیادہ تر سرسری نوعیت کا ہے اور یہ حوالہ جات عالمی سطح پر سامنے آنے والے دیگر سنگین انکشافات کے مقابلے میں کم نوعیت کے سمجھے جا رہے ہیں، تاہم فائلز میں پاکستان کا نام آنے کے باعث توجہ ضرور حاصل ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جیفری ایپسٹین اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس کی ٹیموں کے درمیان ہونے والی بعض ای میلز میں پولیو کے خاتمے سے متعلق پروگرام کا ذکر آیا ہے۔ ان ای میلز میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے سابق مشیر بورس نیکولک کا نام بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک ای میل میں ایک نامعلوم شخص ایپسٹین کو آگاہ کرتا ہے کہ پاکستان اور نائیجیریا میں پولیو ٹیموں پر حملے ہو رہے ہیں اور اس صورتحال میں ممکنہ کردار سے متعلق سوال کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورس نیکولک اور جیفری ایپسٹین کے درمیان ہونے والی ایک ای میل میں اس بات کی نشاندہی کی گئی ہے کہ بل گیٹس پاکستانی میڈیا میں شائع ہونے والی اس خبر پر خوش نہیں تھے جس میں عمران خان سے فون پر ممکنہ گفتگو کا ذکر کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اس قسم کی خبریں پولیو مہم کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔

ایپسٹین فائلز میں 2010ء کی ایک ای میل کا بھی حوالہ دیا جا رہا ہے جو جیفری ایپسٹین اور جے پی مورگن کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے درمیان ہوئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق اس ای میل میں بعض غیر ملکی شخصیات کی ایپسٹین کے ساتھ نجی ملاقاتوں کا ذکر موجود ہے، جن میں اس وقت کے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا نام بھی شامل بتایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ستمبر 2018 کی ایک ای میل میں گولڈمین سیکس سے وابستہ جیڈ زیٹلِن نے جیفری ایپسٹین کو لکھا کہ ان کے خیال میں عمران خان کی قیادت سست رفتار کار حادثے سے مشابہ ہے، چاہے انہیں چین کی حمایت حاصل ہی کیوں نہ ہو۔ اس رائے کو بھی فائلز میں شامل ذاتی خیالات کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔

ایپسٹین فائلز میں پاکستان سے جڑے چند غیر سیاسی حوالہ جات بھی سامنے آئے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بعض ای میلز میں جیفری ایپسٹین کو پاکستانی شلوار قمیض کے لیے پسند کا اظہار کرتے دکھایا گیا ہے۔ ایک ای میل میں وہ شلوار اور قمیض کے ناموں کے بارے میں سوال کرتے ہیں جب کہ ایک اور ای میل میں انہیں پاکستان سے ملبوسات کے 5 جوڑوں کی شپمنٹ جلد پہنچنے کی اطلاع دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپسٹین فائلز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام بھی متعدد بار آیا ہے، تاہم صدر ٹرمپ نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ جاری کی گئی نئی دستاویزات میں ان کے خلاف کسی غیر قانونی سرگرمی کا کوئی ثبوت موجود نہیں اور فائلز نے انہیں الزامات سے بری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایپسٹین فائلز میں شامل تمام ناموں کو ایک ہی زاویے سے دیکھنا درست نہیں سمجھا جا رہا۔ پاکستان سے متعلق حوالہ جات کو محدود، غیر مرکزی اور زیادہ تر ای میل خط و کتابت تک محدود قرار دیا جا رہا ہے، تاہم عالمی سطح پر ان دستاویزات کے اجرا نے ایک بار پھر طاقتور حلقوں کے روابط پر بحث کو جنم دے دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیر اعظم آفس کی منظوری سے پیپر ملبری کے درختوں کی کٹائی کی ، سی ڈی اے کا جواب سامنے آگیا وزیر اعظم آفس کی منظوری سے پیپر ملبری کے درختوں کی کٹائی کی ، سی ڈی اے کا جواب سامنے آگیا ڈی جی ایف آئی اے تبدیل،عثمان انور ڈی جی ایف آئی اے تعینات ، نوٹیفیکیشن سب نیوز پر شیطان نہیں ہوں، پاکستان اور بھارت میں انسداد پولیو کیلئے فنڈز دیے تھے:جیفری ایپسٹین برطانیہ کا ایران پر نیا وار، 10 شخصیات اور ایک ادارہ پر نئی پابندیاں لگادیں دکانداروں نے گاہکوں کو باہر نکلنے سے روکا، سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں اہم انکشافات آئینی عدالت کی پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو شوہر کیساتھ جانے کی اجازت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی کے نام میڈیا رپورٹس کے مطابق فائلز میں پاکستان ایپسٹین فائلز میں ذرائع کے مطابق جیفری ایپسٹین ایک ای میل میں عمران خان اور کے مطابق ای بھی سامنے ا پاکستان سے حوالہ جات کیا گیا نام بھی کا نام جا رہا کا ذکر گیا ہے

پڑھیں:

پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 جون 2026 کے لیے مختلف عالمی کرنسیوں کے پاکستانی روپے کے مقابلے میں تازہ ریٹس جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر اپنی سابقہ سطح کے قریب برقرار ہے جبکہ برطانوی پاؤنڈ، یورو اور خلیجی ممالک کی کرنسیاں بھی مستحکم رجحان دکھا رہی ہیں۔

امریکی ڈالر کی قیمت
اسٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر کی انٹربینک شرح 278.46 روپے رہی۔ مالیاتی ماہرین کے مطابق ڈالر کی قیمت گزشتہ کئی ماہ سے 278 سے 280 روپے کے درمیان گردش کر رہی ہے، جس سے زرمبادلہ مارکیٹ میں استحکام کا تاثر مل رہا ہے۔

سعودی ریال اور اماراتی درہم
سعودی ریال 74.19 روپے جبکہ متحدہ عرب امارات کا درہم 75.82 روپے پر برقرار رہا۔ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کے باعث ان کرنسیوں کی اہمیت پاکستانی معیشت کے لیے بہت زیادہ ہے۔

یورو اور برطانوی پاؤنڈ
یورو کی قیمت 324.40 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 375.18 روپے ریکارڈ کیا گیا۔ یورپ اور برطانیہ میں زیر تعلیم پاکستانی طلبہ اور وہاں مقیم پاکستانی خاندانوں کے لیے ان کرنسیوں کی قیمتیں خصوصی اہمیت رکھتی ہیں۔

دیگر اہم کرنسیاں
کینیڈین ڈالر 201.19 روپے، آسٹریلوی ڈالر 200.03 روپے، قطری ریال 76.39 روپے، بحرینی دینار 738.61 روپے اور کویتی دینار 907.63 روپے کی سطح پر رہا، جو بدستور پاکستانی روپے کے مقابلے میں سب سے مہنگی کرنسیوں میں شامل ہے۔

آج کے نمایاں کرنسی ریٹس

امریکی ڈالر: 278.46 روپے
سعودی ریال: 74.19 روپے
اماراتی درہم: 75.82 روپے
قطری ریال: 76.39 روپے
یورو: 324.40 روپے
برطانوی پاؤنڈ: 375.18 روپے
کینیڈین ڈالر: 201.19 روپے
آسٹریلوی ڈالر: 200.03 روپے
کویتی دینار: 907.63 روپے
بحرینی دینار: 738.61 روپے
عمانی ریال: 723.26 روپے

ماہرین کے مطابق آئندہ دنوں میں روپے کی قدر کا انحصار ترسیلات زر، زرمبادلہ ذخائر، درآمدی ادائیگیوں اور عالمی مالیاتی رجحانات پر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • وسائل پر قبضے کی جنگ: افغان طالبان میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے
  • بانی جس دن محمود اچکزئی سے مطمئن نہیں ہوں گے ہٹادیے جائیں گے، جنید اکبر
  • پاکستان میں ڈالر مستحکم، پاؤنڈ اور یورو سمیت بڑی کرنسیوں کے تازہ ریٹس جاری
  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • پنجاب میں انسداد ڈینگی کارروائیوں کیلئے افسران کو فوری متحرک ہونے کی ہدایت
  • قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، یہ عمران خان کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر دیکھ بھی نہیں سکتے، علیمہ خان
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا