جنسی اسمگلنگ کی دنیا کے بدنام زمانہ مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق تحقیقات کے سلسلے میں حال ہی میں جاری ہونے والی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ 2013 کی ایک اندرونی سفارتی ای میل میں اقوامِ متحدہ کی ایک سابق عہدیدار نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو ’لندن کی اشرافیہ میں نمایاں شخصیت‘ قرار دیا تھا۔

یہ حوالہ اقوامِ متحدہ کی سابق اہلکار نصرہ حسن کی جانب سے ناروے کے سفارت کار تیرژے رود لارسن کو بھیجی گئی ایک ای میل میں سامنے آیا، جو اُس وقت انٹرنیشنل پیس انسٹی ٹیوٹ کے صدر تھے۔

ای میل میں مغربی حمایت یافتہ عالمی صحت منصوبوں، خصوصاً پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں، کو آگے بڑھانے پر بات چیت کی جا رہی تھی۔

نواز شریف کے مقابلے میں عمران خان کو زیادہ مؤثر قرار دیا گیا

ای میل میں نصرہ حسن نے عمران خان کو لندن کے بااثر سماجی حلقوں میں ایک معروف شخصیت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ان کے عالمی روابط اور مغربی دارالحکومتوں تک رسائی انہیں حساس سفارتی معاملات میں اُس وقت کے نو منتخب وزیر اعظم نواز شریف کے مقابلے میں زیادہ مؤثر رابطہ ذریعہ بنا سکتی ہے۔

اس خط و کتابت کے وقت عمران خان اپوزیشن لیڈر اور عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹ اسٹار تھے، جبکہ پاکستان تحریکِ انصاف نے خیبر پختونخوا میں اپنی پہلی صوبائی حکومت قائم کرچکی تھی۔ یہ صوبہ اُس وقت پولیو ویکسینیشن مہمات کے خلاف مزاحمت کے باعث عالمی سطح پر تشویش کا مرکز بنا ہوا تھا۔

مغربی حلقوں کی توقعات اور پولیو مہم

ای میل سے ظاہر ہوتا ہے کہ بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز کا خیال تھا کہ عمران خان کی عالمی پہچان اور مغربی شخصیات سے قریبی تعلقات اُن علاقوں میں صحت سے متعلق تعاون کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں جہاں سیاسی اور سماجی رکاوٹیں درپیش تھیں۔

یہ خط و کتابت اُن وسیع دستاویزات کا حصہ ہے جو امریکی محکمۂ انصاف نے جیفری ایپسٹین کے مالی اور پیشہ ورانہ نیٹ ورک کے جائزے کے دوران جاری کی ہیں۔

ان ای میلز میں عالمی صحت کے معروف علمبردار بل گیٹس اور افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سمیت دیگر علاقائی و عالمی شخصیات کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: عمران خان کو میل میں

پڑھیں:

تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم

 وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم