بلوچستان میں دہشتگردی، قرارداد قومی اسمبلی میں پیش
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
قرارداد اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں پیش کی، جس میں بیرونی اسپانسرز اور اندرونی پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں دہشت گردی سے متعلق قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرار داد میں شہداء اور زخمیوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ قرارداد اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں پیش کی، جس میں بیرونی اسپانسرز اور اندرونی پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اسپیکر نے اراکین سے قرارداد کے حق اور مخالفت میں رائے طلب کر لی۔ اپوزیشن لیڈر نے اعتراض کیا کہ اس قرارداد کے آغاز میں ہر صوبے کے وسائل اس کے عوام کے ہونے چاہیں۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، ہمیں مشترکہ پیغام دینا چاہیے۔ نور عالم خان کا کہنا تھا کہ اس قرارداد میں خیبرپختونخوا کو بھی شامل کریں، دہشت گردی کے پی میں سب سے زیادہ ہو رہی ہے، دہشت گردی کی ہر قسم کے خلاف بولنا ہو گا۔ سحر کامران نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور ہندوستان کے اتحاد کو سامنے رکھیں تو یہ ایک منظم حملہ تھا، فوج اور سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اس حملے کو ناکام بنایا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قومی اسمبلی میں پیش
پڑھیں:
سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 24 مئی ٹرین حادثے کے بعد سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشنز کئے، آپریشن کا سلسلہ مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں شروع کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کارروائیوں کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں ہندوستانی پراکسی فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد اور دیسی ساختہ بم بھی برآمد ہوئے، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گرد کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہے، عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی، ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔