Jang News:
2026-07-24@06:09:44 GMT

بلوچستان میں دہشتگردی، قرارداد قومی اسمبلی میں پیش

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT

بلوچستان میں دہشتگردی، قرارداد قومی اسمبلی میں پیش

---فائل فوٹو

بلوچستان میں دہشت گردی سے متعلق قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئی۔

قومی اسمبلی میں پیش کی گئی قرار داد میں شہداء اور زخمیوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار  کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی عالمی سطح پر مذمت

امریکا، چین، روس، برطانیہ، سعودی عرب، ترکیہ، یو اے ای سمیت دیگر ممالک کی شدید مذمت کی ہے۔

قرارداد اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں پیش کی، جس میں بیرونی اسپانسرز اور اندرونی پراپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اسپیکر نے اراکین سے قرارداد کے حق اور مخالفت میں رائے طلب کر لی۔

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے اعتراض کیا کہ اس قرار داد کے آغاز  میں ہر صوبے کے وسائل اس کے عوام کے ہونے چاہئیں۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، ہمیں مشترکہ پیغام دینا چاہیے۔

نور عالم خان کا کہنا تھا کہ اس قرارداد میں خیبرپختونخوا کو بھی شامل کریں،  دہشت گردی کےپی میں سب سے زیادہ ہو رہی ہے، دہشت گردی کی ہر قسم کے خلاف بولنا ہوگا۔

سحر کامران نے کہا کہ ٹی ٹی پی اور ہندوستان کے اتحاد کو سامنے رکھیں تو یہ ایک منظم حملہ تھا، فوج اور سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے اس حملے کو ناکام بنایا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: قومی اسمبلی میں پیش

پڑھیں:

سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرلیا. گرفتار شدگان میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے. سیکیورٹی فورسز نے کارروائیاں تیز کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کردیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں بروقت  کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد وں کو جہنم واصل کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی سیکیورٹی فورسز کی اس کارروائی کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا. گرفتار دہشت گردوں میں سہولت کار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کاروائی میں  دہشت گردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں. کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا۔آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے. حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں  دہشتگردوں کی مذموم کاروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن