قومی ٹیسٹ کرکٹر نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
پاکستان کے معروف ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ اب گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر فواد عالم نے پاکستان ٹیم کے لیے ورلڈ کپ گانا ’کرکٹ جنون‘ بنا لیا ہے جس کا ٹیزر اپنے یوٹیوب اکاؤنٹ پر جاری کردیا۔
فواد عالم کے مطابق ’کرکٹ جنون بولے‘ ایک ایسا گانا ہے جو کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے جذبے، جنون کو ظاہر کرتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیزر ہر اس دل کی دھڑکن کے لیے خراج تحسین ہے جو کھیل کے ساتھ دھڑکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کیلئے بنایا جانے والا یہ گانا 5 فروری کو ریلیز ہوگا۔
واضح رہے کہ فواد عالم 19 ٹیسٹ میچز، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں، وہ 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فواد عالم
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :