بلوچستان میں دہشتگردوں و غیر ملکی ایجنٹوں کا گٹھ جوڑ توڑ نے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان—فائل فوٹو
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں اور غیر ملکی ایجنٹوں کا گٹھ جوڑ توڑنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلیڈ مارشل اور وزیرِاعظم کا بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے واضح موقف ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کی گرفتاری، جعفر ایکسپریس اور دہشت گردی کے واقعات شر پسند عناصر کی نشاندہی کرتے ہیں۔
عمران خان نے آرمی چیف کو اپنے آئینی کردار تک محدود رہنے پر گالیاں دیں، رہنما ن لیگ
ملک محمد احمد خان نے کہا کہ افواجِ پاکستان، سیاسی جماعتیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ بسنت کا رنگ ہوا میں پھیلنا چاہیے، کوئی بھی ایسی ڈور استعمال نہ کرے جس سے بجلی کی تنصیبات اور انسانی جان کو خطرہ ہو۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا ہے کہ بسنت خوشی کا تہوار ہے، اسے خوشی سے منایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کہا ہے کہ
پڑھیں:
کے پی اسمبلی میں حکومتی ناراض ارکان کا مذاکرات سے انکار
پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی میں ناراض حکومتی ارکان کے ساتھ مفاہمت نہ ہوسکی ناراض ارکان نے کسی بھی قسم کے مذاکرات سے انکار کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے آج اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں حکومتی ارکان کا ناراض گروپ اپنے مطالبات پر ڈٹ گیا، ناراض ارکان سے سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ناراض ارکان نے حکومت کے علاقہ کسی سے بھی مذاکرات سے انکار کردیا۔
ناراض ارکان کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلی سہیل آفریدی کی جانب سے یقین دہانی چاہیے، ایک ناراض رکن نے بتایا کہ ہمارا کوئی فارورڈ بلاک نہیں اگر فارورڈ بلاک بنتا ہے تو یہ عمران خان کے خلاف ہوگا ہم حکومت کے پالیسیوں سے ناراض ہیں مرکزی قیادت کو بتایا دیا گیا ہے اور انھیں خط بھی لکھا گیا ہے لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا، ناراض ارکان نے آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے اجلاس آج دوبارہ طلب کرلیا ہے۔