Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:03:48 GMT

سینئر اداکار مالی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT

سینئر اداکار مالی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے آبدیدہ

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئر اداکار عمران قریشی اپنے مالی مشکلات کو یاد کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔حال ہی میں اداکار نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کی تلخیوں پر گفتگو کی۔میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ کو زندگی میں کسی چیز پر افسوس ہے؟ جس پر اداکار نے اپنے مالی حالات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ 'میں بہت امیر گھر میں پیدا ہوا، کبھی غریبی دیکھی نہیں، میری والدہ نے ملکہ والی زندگی گزاری لیکن 20 سال پہلے وقت نے کروٹ لی اور معاشی طور پر حالات بہت برے ہوگئے، مجھے یہی افسوس تھا کہ میں اپنی والدہ کو سہولتیں دے سکوں۔'انہوں نے کہا کہ 'ایسا بھی ہوتا تھا کہ ہم سوچتے تھے کہ کھانے کا انتظام کیسے کیا جائے، اب حالات بہتر ہوگئے ہیں لیکن دکھ ہے کہ اب والدہ نہیں ہیں۔'سینئر اداکار نے اپنی ہی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 'مالی حالات یہ ہوگئے تھے کہ میں جس دکان کا مالک تھا اسی دکان میں نوکری کرنے پر مجبور  ہوگیا تھا، ایک کپڑے کی دکان میں بھی کام کیا جہاں مجھ سے شیشے بھی صاف کروائے گئے اور کھانے کے برتن بھی دھلوائے گئے جس پر میں بہت رویا۔'

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2026 ) پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘حکومتی دعوﺅں کے برعکس حالیہ بارشوں میں پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے‘کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے‘ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ 38 مکانات متاثر ہوئے.

(جاری ہے)

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے.

ادھرمحکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر تے ہوئے نشیبی علاقے زیر آب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشات ظاہر کیئے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے ملک میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے. صوبائی دارلحکومت لاہور میں آج ہونے والی بارش سے واپڈا ٹاﺅن‘ جوہر ٹاﺅن‘ گلبرگ اور ڈیفنس ‘ او پی ایف سوسائٹی‘ ایل ڈی اے ایونیو‘ فیصل ٹاﺅن‘ماڈل ٹاﺅن‘علامہ اقبال ٹاﺅن‘مسلم ٹاﺅن‘گارڈن ٹاﺅن‘سبزہ زار‘ملتان روڈسمیت شہر بھر میں تیزبارش سے شہر کی مرکزی شاہرائیں ندیوں کا منظرپیش کرتی رہیں جبکہ شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی گھر میں داخل ہوگیا.

شمالی لاہوراور اندرون شہر میں بھی بارش کی پانی کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثرہوئے . محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران بھی مزید بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شام کے وقت درجہ حرات 28ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہر میں 11 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں تاہم ہوا میں نمی کا تناسب 95 فیصد تک پہنچ چکا ہے، جس کے باعث موسم مرطوب مگر خوشگوار محسوس کیا جا رہا ہے. 

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • پنجاب حکومت کے اقدامات دھرے کے دھرے رہ گئے‘بارشوں نے تباہی مچادی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی