بیرونِ ملک سفر پر پابندی، رجب بٹ اور ندیم نانی والا نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
معروف یوٹیوبر رجب بٹ اور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا نے بیرونِ ملک سفر پر عائد پابندی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔
دونوں سوشل میڈیا شخصیات سائبر کرائم اور دیگر مقدمات میں نامزد ہیں اور اس وقت ان کے نام نو ٹریول لسٹ میں شامل ہیں۔ اس حوالے سے دونوں نے الگ الگ آئینی درخواستیں دائر کی ہیں جن میں بیرونِ ملک سفر کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: ٹک ٹاکرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں توسیع
عدالتی دستاویزات کے مطابق درخواستیں وکلاء بیرسٹر راجہ قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھر کے توسط سے دائر کی گئیں۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ ان کے نام سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنا غیر قانونی اور بلاجواز ہے جس کے باعث ان کی پیشہ ورانہ سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔
درخواستوں میں وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)، سیکریٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فوری طور پر ان کے نام نو ٹریول لسٹ سے خارج کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا یوٹیوبر رجب بٹ اور ایمان کے درمیان طلاق ہو چکی ہے؟ ساس نے حقیقت بتادی
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان درخواستوں پر سماعت جلد متوقع ہے جس کے بعد یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا دونوں سوشل میڈیا شخصیات کو بیرونِ ملک سفر کی اجازت دی جا سکتی ہے یا نہیں۔
اس سے قبل لاہور کی ایک عدالت نے جوئے کی ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمے میں رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں 16 فروری تک توسیع کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ’نہ میرے ساتھ ظلم کریں‘، رجب بٹ کی اہلیہ کی ساس کو دہائیاں، مبینہ وائس نوٹ لیک
یہ فیصلہ لاہور سیشن کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران سنایا گیا جس کی صدارت ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کی۔ سماعت کے دوران نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیش ابھی مکمل نہیں ہوئی اور مزید وقت درکار ہے۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو تحقیقاتی رپورٹ جمع کرانے کے لیے مزید مہلت دے دی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ہائیکورٹ ٹک ٹاکر رجب بٹ ندیم نانای والا یوٹیوبر.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ہائیکورٹ ٹک ٹاکر ندیم نانای والا یوٹیوبر ندیم نانی والا رجب بٹ اور ملک سفر
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :