data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل نئی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے بڑے دھماکے کا اعلان کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر اسٹیو اسمتھ کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

یہ اعلان پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ کی معروف ایپلیکیشن انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے کیا، اسٹیو اسمتھ اس سیزن میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل کے میدان میں کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایشیز سیریز اور بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے اسٹیو اسمتھ کو سیالکوٹ اسٹالینز کی ٹیم نے ڈائریکٹ سائن کر کے اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

اسٹیو اسمتھ نے اپنی کرکٹ کیریئر میں اب تک آسٹریلیا کی نمائندگی کرتے ہوئے 67 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، جن میں انہوں نے 1094 رنز بنائے ہیں اور 5 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ان کی شمولیت سیالکوٹ اسٹالینز کے لیے مضبوط بیٹنگ لائن اپ کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔

اس سے قبل سیالکوٹ اسٹالینز نے سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ٹم پین کو ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔ ٹم پین نے آسٹریلیا کی جانب سے 35 ٹیسٹ اور 35 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں حصہ لیا اور ٹیسٹ فارمیٹ میں قومی ٹیم کی قیادت بھی کی ہے، جس کی بدولت انہیں کوچنگ کے تجربے کے ساتھ ٹیم کو مضبوط بنانے کی توقع ہے۔

پاکستان سپر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک منعقد ہوگا اور اسٹیو اسمتھ کی شمولیت سے سیالکوٹ اسٹالینز کے مداحوں میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اسمتھ کی بیٹنگ اسٹائل اور تجربہ ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں فرق ڈال سکتا ہے، جبکہ اس سیزن میں پی ایس ایل کو عالمی سطح پر اور بھی زیادہ دلچسپی ملنے کے امکانات ہیں۔

ویب ڈیسک دانیال عدنان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ پی ایس ایل

پڑھیں:

کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار

سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا

۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔

دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔

گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی