کلبھوشن کی گرفتاری، جعفر ایکسپریس اور دہشتگردی کے واقعات شر پسند عناصر کی نشاندہی کرتے ہیں، ملک احمد خان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی نے پنجاب اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور وزیرِاعظم کا بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے واضح مؤقف ہے۔ کلبھوشن کی گرفتاری، جعفر ایکسپریس اور دہشت گردی کے واقعات شر پسند عناصر کی نشاندہی کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں اور غیر ملکی ایجنٹوں کا گٹھ جوڑ توڑنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں، کلبھوشن کی گرفتاری، جعفر ایکسپریس اور دہشتگردی کے واقعات شر پسند عناصر کی نشاندہی کرتے ہیں۔ لاہور میں سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور وزیرِاعظم کا بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے واضح مؤقف ہے۔ کلبھوشن کی گرفتاری، جعفر ایکسپریس اور دہشت گردی کے واقعات شر پسند عناصر کی نشاندہی کرتے ہیں۔ افواجِ پاکستان، سیاسی جماعتیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بسنت کا رنگ ہوا میں پھیلنا چاہیے، کوئی بھی ایسی ڈور استعمال نہ کرے جس سے بجلی کی تنصیبات اور انسانی جان کو خطرہ ہو، بسنت خوشی کا تہوار ہے، اسے خوشی سے منایا جائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کے واقعات شر پسند عناصر کی نشاندہی کرتے ہیں جعفر ایکسپریس اور دہشت کلبھوشن کی گرفتاری پنجاب اسمبلی کہا ہے کہ
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔