اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے عوامی عہدے کے لئے گریجویشن کو لازمی شرط قرار دینے کا بل مسترد کردیا۔ فیملی کورٹس ترمیمی بل بھی زیر بحث آیا۔ کمیٹی نے فریقین کی رضامندی سے ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کی سفارش منظور کرلی۔

سینیٹر فاروق نائیک کی زیرصدارت اجلاس میں قائمہ کمیٹی نے عوامی عہدے کے لئے گریجویشن کو لازمی شرط قرار دینے کا بل مسترد کردیا۔ جبکہ آئین کے آرٹیکل 228 میں ترمیم کا بل مؤخرکر دیا گیا۔

سنیٹر سرمد علی نے اجلاس میں فیملی کورٹس ترمیمی بل پیش کیا۔ کہا فیملی کورٹس میں جواب جمع کرانے کے لیے 30 کے بجائے 15 دن دیئے جائیں۔ کیس کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے اور محفوظ بھی رکھی جائے۔ سنیٹر سرمد علی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کردیا جاتا ہے عوام کو سہولت نہیں۔

اسلام آباد انتظامیہ کے نمائندے نے کہا کہ انتظامیہ نے کچھ ترامیم کے ساتھ بل کی حمایت کی ہے۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ عدالت کو ان کے حال پر چھوڑ دیں،وکلا اس ترمیم کا غلط استعمال کریں گے۔ کمیٹی نے فریقین کی رضامندی سے ویڈیو اور آڈیو ریکارڈنگ کی سفارش منظور کرلی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف