اسلام آباد ہائیکورٹ بار انتخابات، ایک اور امیدوار بلامقابلہ منتخب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات سے قبل ایک اور امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گیا۔نائب صدر کی نشست پر صابر احمد ایڈووکیٹ بلامقابلہ نائب صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار منتخب ہو گئے۔
نائب صدر کی نشست بلامقابلہ منتحب ہونے پر سابق صدر ڈسٹرکٹ بار فرید حسین کیف و دیگر نے صابر احمد ایڈووکیٹ کو مبارکباد دی ہے۔ اس سے قبل جنرل سیکرٹری کی نشست پر بھی بیرسٹر قاسم نواز عباسی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
صارفین کیلئے برُی خبر؛ بجلی مہنگی کرنے کیلئے درخواست جمع
صدر سمیت دیگر اہم نشستوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات 14 فروری کو ہونگے۔
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سالانہ انتخابات امیدوار بلامقابلہ منتخب بلامقابلہ منتخب سالانہ انتخابات اسلام آباد ہائیکورٹ بار
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔