City 42:
2026-07-24@03:54:09 GMT

صحافی ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ جاری

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT

سٹی 42:وفاقی آئینی عدالت  نے صحافی ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ جاری کر دیا۔جسٹس عامر فاروق نے 14 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا ۔

تفصیلات کے  مطابق وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس نمٹا دیا ہے ۔14 صفحات پر مشتمل فیصلہ میں تحریر  کیا گیا ہے کہ پاکستان اور کینیا کی حکومتیں مناسب اقدامات اٹھا رہی ہیں، عدالتی مداخلت کی ضرورت نہیں۔ وفاقی آئینی عدالت نے فیصلہ میں یہ بھی لکھا ہے کہ پاکستان اور کینیا کے درمیان ایم ایل اے پر دستخط ہو چکے ہیں۔

ملک بھر میں بارش ہوگی یا نہیں ؛ پیش گوئی آگئی

آئینی عدالت  نے فیصلے میں تحریر کیا ہے کہ ارشد شریف کے قتل پر صحافتی برادری اور پاکستانیوں کا دکھ سمجھتے ہیں،ورثا کسی بھی معاملے پر متعلقہ عدالتوں سے رجوع کر سکتے ہیں۔از خود نوٹس اور تمام متعلقہ درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت  نے 14 جنوری 2026 کو  صحافی ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: صحافی ارشد شریف قتل کیس وفاقی آئینی عدالت

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری