سید امین شیرازی نے کہا کہ رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو دی جانے والی دھمکیاں پوری امتِ مسلمہ کی توہین ہیں اور آئی ایس او پاکستان ایسی کسی بھی جارحیت یا دباؤ کو ہرگز قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 11 فروری سے یومِ القدس تک ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، سیمینارز، آگاہی مہم اور عوامی رابطہ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے امریکا اور اس کی پالیسیوں کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے، جو 11 فروری سے شروع ہو کر یومِ القدس تک جاری رہے گی۔ اس تحریک کا مقصد نام نہاد امن بورڈ میں پاکستان کی شمولیت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رہبرِ معظم اسلامی جمہوریہ ایران آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو دی جانے والی دھمکیوں کے خلاف عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی نے دیگر مرکزی و صوبائی رہنماؤں اور علمائے کرام کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ نام نہاد ’’امن بورڈ‘‘ درحقیقت امریکی و صہیونی مفادات کا تحفظ کرنے کا منصوبہ ہے، جس میں پاکستان کی شمولیت قومی خودمختاری، عوامی جذبات اور امتِ مسلمہ کے مفادات کے منافی ہے۔ سید امین شیرازی نے کہا کہ رہبرِ معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو دی جانے والی دھمکیاں پوری امتِ مسلمہ کی توہین ہیں اور آئی ایس او پاکستان ایسی کسی بھی جارحیت یا دباؤ کو ہرگز قبول نہیں کرے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 11 فروری سے یومِ القدس تک ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے، سیمینارز، آگاہی مہم اور عوامی رابطہ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا گیا کہ حکومتِ پاکستان امریکی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے آزاد خارجہ پالیسی پر قائم رہے، فلسطینی عوام اور مزاحمتی قوتوں کی حمایت جاری رکھے اور کسی بھی ایسے عالمی منصوبے کا حصہ نہ بنے جو امتِ مسلمہ کو کمزور کرنے کا باعث ہو۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: آئی ایس او القدس تک

پڑھیں:

پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری

اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔

تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔

پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔

انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔

تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل