data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وفاقی حکومت نے یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلے میں جمعرات 5 فروری 2026 کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر وفاقی دفاتر بند رہیں گے۔ اس سلسلے میں اسٹیٹ بینک نے بھی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بینک یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر بند رہیں گے اور تمام بینکنگ سرگرمیاں معطل ہوں گی۔

حکومت پنجاب نے بھی صوبے میں 6 فروری کو چھٹی کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد صوبائی سطح پر بشنت کے موقع پر عوام کو تعطیل کے فوائد دینا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ صوبے کے عوام 5 اور 6 فروری کی تعطیلات کے ساتھ ساتھ آنے والے ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کا بھی بھرپور فائدہ اٹھا سکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے، جبکہ شہری اپنی قومی یکجہتی اور کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ حمایت کے لیے متعلقہ تقریبات میں شریک ہو سکتے ہیں۔

یہ اقدام کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور کشمیر کے مسئلے پر قومی شعور اجاگر کرنے کے سلسلے میں حکومت کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بند رہیں گے کشمیر کے

پڑھیں:

سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔

سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔

فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔

مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے

متعلقہ مضامین

  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل