data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260204-08-20
کراچی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) کراچی سے لاہور بسنت منانے جانے والے شہریوں کے لیے فضائی اور ریلوے سفر شدید مہنگا اور مشکل ہو گیا۔ بسنت کی آمد کے ساتھ ہی کراچی سے لاہور جانے والی پروازوں کے ٹکٹس آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے سمیت دیگر نجی ایئرلائنز نے لاہور جانے والی فلائٹس کے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ کراچی سے لاہور کے لیے یکطرفہ ٹکٹ کی قیمت 68 ہزار روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ بسنت کے باعث پروازوں پر مسافروں کا دباؤ بڑھنے سے ٹکٹوں کی قیمتوں میں ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔5 فروری کی سرکاری چھٹی کے باعث جلد لاہور جانے والے مسافروں کو بھی مہنگے ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محدود نشستوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ائیرلائنز نے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے۔فضائی سفر کے ساتھ ساتھ ریلوے میں بھی صورتحال مختلف نہیں۔ کراچی سے لاہور جانے والی ٹرینوں میں رش بڑھنے کے باعث ٹکٹیں نایاب ہو گئی ہیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرینوں میں جگہ نہ ملنے پر کئی شہری مہنگا فضائی سفر اختیار کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیں اور مہنگے ٹکٹ فروخت کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کراچی سے لاہور لاہور جانے کے باعث

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔

اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا کر دیا، نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی