(24نیوز) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد خطرے کا سبب بن گئی ہے،رواں سال کے دوران کراچی کے 5 بڑے ہسپتالوں میں5ہزار سے زائد کتوں کے کاٹنے کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سال 2 افراد انتقال کر گئے۔

 کتوں کے کاٹنے سے ہونے والی بیماری ریبیز کے شکار 3 افراد ہوئے  جن میں سے 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ ایک نوجوان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔رواں سال کراچی میں ریبیز سے انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 2ہو گئی ہے۔

معروف صنعت کار خواجہ جلال الدین رومی انتقال کرگئے 

تازہ واقعہ میں گلشن معمار کا رہائشی 42 سالہ شخص انتقال کر گیا،ڈاکٹر عرفان  انچارج ایمرجنسی نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شہری کتوں سے محفوظ رہیں اور کتوں کے کاٹنے سے متاثر ہونے والے افراد ویکسین لازمی لگوائیں۔ٍرپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ کیسز انڈس ہسپتال میں رپورٹ ہوئے ہیں  جن کی تعداد 1800 ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: کراچی کراچی کاٹنے کاٹنے کراچی کاٹنے کتوں کے

پڑھیں:

جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ  امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔

سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔ 

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • میں نے اپنی قبر تیار کروا رکھی ہے، لیجنڈ گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کا انکشاف
  • غزہ میں غذائی بحران مزید سنگین، 14 لاکھ افراد کے شدید غذائی قلت کا شکار ہونے کا خدشہ
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے