بس کی ٹکر سے رکشہ تباہ ، تین خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ویب ڈیسک) ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے رجانہ میں تیز رفتار بس کی رکشہ کو ٹکر کے باعث تین خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق سمندری روڈ پر فیصل آباد سے آنے والی تیز رفتار مسافر بس رکشہ سے ٹکرا گئی، حادثےمیں رکشے کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ حادثےکے بعد بس ڈرائیور فرار ہو گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 3 افراد شدید زخمی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔