Jasarat News:
2026-07-24@09:03:12 GMT

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شدید بد عنوانی کی زد میں آگیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماتلی (جسارت نیوز)ماتلی اور اس کے گرد و نواح میں مستحقین کے لیے شروع کیا گیا غربت مٹاؤ پروگرام اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اس وقت شدید بدعنوانی کی زد میں ہے۔ ڈیوائس ہولڈر مافیا نے ان فلاحی اسکیموں کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے، جس کے باعث غریب خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، حکومت کی جانب سے مختلف کیٹیگریز کی پیمنٹس (Payments) جاری کی جاتی ہیں، جن میں خواتین کی سہ ماہی قسط کے علاوہ بچوں کے ماہانہ تعلیمی وظیفے بھی شامل ہیں، مگر ایجنٹ مافیا ان تمام پیمنٹس میں سے من مانی کٹوتیاں کر رہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیوائس ہولڈرز دیہی علاقوں کی ان پڑھ اور سادہ لوح خواتین کو یہ کہہ کر دھوکہ دیتے ہیں کہ ان کی رقم کم آئی ہے، حالانکہ حکومت کی طرف سے 13,000 سے 13,500 روپے تک کی رقم بھیجی جا رہی ہے۔ ان مختلف ادائیگیوں میں سے فی کس ایک ہزار سے تین ہزار روپے (1000 سے 3000) تک کی غیر قانونی کٹوتی کی جا رہی ہے۔ خواتین دور دراز علاقوں سے کرائے بھر کر آتی ہیں لیکن اس منظم لوٹ مار کے باعث انہیں ان کا پورا حق نہیں مل رہا۔اس تمام صورتحال میں سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ ڈیوائس ہولڈر مافیا اس قدر طاقتور ہو چکی ہے کہ انہیں کسی قانونی کارروائی یا پولیس کا کوئی خوف نہیں۔ انتظامیہ کی خاموشی اور بعض بینک اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت نے ان کے حوصلے مزید بلند کر دیے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مختلف پیمنٹس کے نام پر ہونے والی اس کرپشن کا فوری نوٹس لے اور ان پڑھ خواتین اور معصوم بچوں کے وظیفے پر ڈاکہ ڈالنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائے۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔

ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔

اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔

دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔

اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • باکو میں بین الاقوامی جوڈیشل ٹریننگ پروگرام، سپریم کورٹ کے جج نے متبادل نظامِ انصاف پر زور
  • اقوام متحدہ کی قیادت کس کے ہاتھ آئے گی؟ 4 خواتین اور 2 مرد دوڑ میں شامل
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • ویژن 2030 نے سعودی معاشرے کو نئی سمت دے دی، خواتین، صحت اور ثقافت کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں
  • طالبان نے خواتین و بچوں کی فلاحی تنظیم کا دفتر سیل کر دیا، 6 اہلکار لاپتا
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • گوجرانوالہ: ایجنٹ مافیا کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، 15 گرفتار
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا