کراچی سے لاہور بسنت منانے جانے والے شہریوں کے لیے فضائی اور ریلوے سفر شدید مہنگا اور مشکل ہو گیا۔ بسنت کی آمد کے ساتھ ہی کراچی سے لاہور جانے والی پروازوں کے ٹکٹس آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے سمیت دیگر نجی ایئرلائنز نے لاہور جانے والی فلائٹس کے کرایوں میں من مانا اضافہ کر دیا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ کراچی سے لاہور کے لیے یکطرفہ ٹکٹ کی قیمت 68 ہزار روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ بسنت کے باعث پروازوں پر مسافروں کا دباؤ بڑھنے سے ٹکٹوں کی قیمتوں میں ہر گزرتے گھنٹے کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔

5 فروری کی سرکاری چھٹی کے باعث جلد لاہور جانے والے مسافروں کو بھی مہنگے ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ محدود نشستوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ائیرلائنز نے کرایوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے۔

فضائی سفر کے ساتھ ساتھ ریلوے میں بھی صورتحال مختلف نہیں۔ کراچی سے لاہور جانے والی ٹرینوں میں رش بڑھنے کے باعث ٹکٹیں نایاب ہو گئی ہیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرینوں میں جگہ نہ ملنے پر کئی شہری مہنگا فضائی سفر اختیار کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی اور متعلقہ ادارے فوری نوٹس لیں اور مہنگے ٹکٹ فروخت کرنے والی ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کراچی سے لاہور لاہور جانے کے باعث

پڑھیں:

پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع

توجہ دلاؤ نوٹس میں جے یو آئی کے سینیٹر نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے 15 روزہ نظام کے بجائے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت سے مجوزہ پالیسی پر وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روزانہ قیمتوں کے تعین سے مہنگائی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ نوٹس کے متن کے مطابق مجوزہ نظام کے کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔

سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات، اس کے نفاذ کے طریقہ کار اور صارفین کو قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لئے کئے جانے والے اقدامات کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے اختیار کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے بھی سینیٹ کو آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے ہوگیا
  • ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
  • اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، مرکزی بینک کے ذخائر 17.25 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں