جے یو آئی کا 8فروری 2024کے انتخابات میں دھاندلی کیخلاف مظاہروں کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) جے یو آئی کیجانب سے 8 فروری2024 کے انتخابات میں بدترین انتخابی دھاندلی کے خلاف سندھ بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہرے ہونگے، جمعیت علماء اسلام سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان نے کہا ہے کہ جے یو آئی سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمن کے حکم پر 2024 کے عام انتخابات میں ہونے والی بدترین دھاندلی اور جعلی اسمبلیوں کے خلاف 8 فروری کو کراچی سمیت پوری سندھ میں ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی تیاری کے سلسلے میں کراچی ڈویڑن کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ مشترکہ اجلاس 2 فروری بروز پیر سہ پہر 3 بجے دفتر عالمی مجلس ختم نبوت، نمائش کراچی میں منعقد ہوگا، جس میں کراچی میں موجود صوبائی مجلسِ عاملہ کے معزز اراکین، کراچی ڈویڑن کے تمام اضلاع اور تمام ٹاؤنز کے امراء و نظماء عمومی، جبکہ جمعیت طلبہ اسلام کے تمام اضلاع کے صدور اور سیکریٹری جنرلز شرکت کریں گے۔قاری محمد عثمان نے تمام ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ اس غیر معمولی اور ہنگامی اجلاس میں وقت کی مکمل پابندی کے ساتھ شرکت کو یقینی بنائیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔