کراچی؛ گلشن حدید لنک روڈ پر مسافر وین کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
کراچی:
اسٹیل ٹاؤن کے علاقے گلشن حدید لنک روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایدھی حکام کے مطابق گلشن حدید لنک روڈ کے قریب مسافر وین کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال پہنچایا گیا جہاں دونوں افراد دم توڑ گئے۔
ایس ایچ او اسٹیل ٹاؤن اسلم بلو نے بتایا کہ حادثہ موٹر سائیکل کو تیز رفتار مسافر وین کی ٹکر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر وین اپنے قبضے میں لے لی ہے جبکہ افسوس ناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 16 سالہ راہب اور 30 سالہ رمز علی کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ ٹریفک حادثے کے حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے اور فرار ڈرائیور کو تلاش کر رہی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
راولپنڈی کے تھانہ سول لائن کے علاقے گلستان کالونی میں فیکٹری کے استاد کی 14 سالہ شاگرد سے مبینہ زیادتی و انسانیت سوز سلوک کا کیس سامنے آنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد نے بتایا 14 سالہ بیٹا پلاسٹک کے دروازے کھڑکیاں بنانے والی فیکٹری میں کام سیکھ رہا ہے، جہاں اسد جہانگیر نامی شخص نے اُسے مبینہ بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
والد کے مطابق اسد جہانگیر نے آج فون پر بتایا کہ آپکے بیٹے کی طبیعت اچانک خراب ہوگی اسکو اسپتال لے کر آئے ہیں اور ڈاکٹر بچے کے والد کو بلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اسپتال پہنچا تو بیٹے نے گلے لگ کر سہمے ہوئے انداز بتایا کہ اسکے فیکٹری کے استاد اسد جہانگیر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور مزید بتایا فیکٹری استاد اسد جہانگیر نے مبینہ بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پرائیویٹ پارٹ میں پائپ بھی ڈالتا رہا۔
پولیس نے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کا نے کہا کہ متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروایا جارہا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا،خواتین ، بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔