امریکی ٹی وی میزبان کی والدہ گھر سے اغوا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ایریزونا میں نیوز اینکر سوانا جوتھری کی والدہ کو اغوا کرلیا گیا۔ معمر خاتون اتوار کے روز لاپتا ہو گئی تھیں،جس کے بعد پولیس نے یہ رائے قائم کی ہے۔ مقامی شیرف کرس نانوس نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اتوار کے روز 84 سالہ نینسی جوتھری کے پیما کاؤنٹی میں ان کے گھر سے لاپتا ہونے کی اطلاع ملی اور ہمیں یقین ہے کہ وہ خود کہیں نہیں گئیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کیس میں ابھی تک کوئی شخص مشتبہ نہیں ہے اور کسی طرح اس بات کی نشاندہی نہیں ہوتی کہ ایک ممتاز صحافی کی حیثیت سے سوانا جوتھری کی ملازمت کا اس جرم سے کوئی تعلق تھا۔ نینسی جوتھری کو نقل و حرکت کے مسائل ہیں اور انہیں دوائیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ شیرف نے کہا کہ گھر میں لگے سیکورٹی کیمروں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے،جب کہ قتل کے تفتیش کار بھی تحقیقات کا حصہ ہیں۔واضح رہے کہ 54سالہ سوانا جوتھری امریکا کی ایک سرِفہرست ٹی وی شخصیت اور این بی سی نیوز کے فلیگ شپ مارننگ پروگرام ٹوڈے کی شریک میزبان ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔