ڈی ایچ اےہاؤسنگ اتھارٹی کا رہائشیوں کیلئےبسنت پربڑافیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
سٹی42: لاہور ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) نے بسنت کے موقع پر رہائشیوں کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گھروں کی چھتوں پر پتنگ بازی کی اجازت دے دی ہے۔ ڈی ایچ اے انتظامیہ کے مطابق رہائشی 6، 7 اور 8 فروری کو اپنے گھروں کی چھتوں پر بسنت منا سکیں گے۔
اس سے قبل ڈی ایچ اے فیز نائن پرزم میں بسنت فیسٹیول کی اجازت دی گئی تھی، تاہم شہریوں کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر ڈی ایچ اے کے ایڈمنسٹریٹر نے رہائشی علاقوں میں بھی اجازت دے دی ہے۔
معروف بھارتی موسیقار 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی حکومتی ایس او پیز کے مطابق ہی کی جائے گی، جبکہ ڈی ایچ اے کی جانب سے کڑی نگرانی بھی یقینی بنائی جائے گی تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔