ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں والی رات نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی۔شبِ برات پر مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ، لوگ رات بھر نوافل کی ادائیگی، قرآن خوانی اور خصوصی عبادات میں مصروف رہے۔ملک وقوم کی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی، کشمیر و فلسطین کی آزادی اور مرحومین کی مغفرت و بلند درجات کےلیے دعائیں مانگی گئیں۔شہریوں نے بڑی تعداد میں اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور ان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کی۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی رات گئے قبرستانوں کا دورہ کیا اور قبرستانوں میں لگے مختلف فلاحی اسٹالز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔علمائے کرام نے شعبان کی پندرہویں رات کو بے شمار فضائل کی حامل قرار دیا ہے۔ علمائے کرام کہتے ہیں کہ اس رات میں اللہ تعالیٰ کے حکم سے بندوں کا سال بھر کا رزق، زندگی اور موت کے فیصلے لکھے جاتے ہیں۔ اس رات میں کی جانے والی عبادات کی فضیلت بہت زیادہ ہے اور یہ رات اللہ کے قریب جانے کا خاص موقع فراہم کرتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر

 ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔ 

پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔  

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین کی تیاریاں، 3 روزہ تقریبات کا اعلان
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر