قومی احتساب بیورو (نیب) حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ 2025 میں نیب نے 6 کھرب روپے سے زائد کی ریکوری کی ہے۔ڈپٹی چیئرمین نیب سہیل ناصر نے نیب کارکردگی سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ کوہستان اسکینڈل 40 ارب تک پہنچ چکا ہے، 6 ارب کی ریکوری ہو چکی ہے۔ کوہستان اسکینڈل میں دیواروں میں اور پینٹ کے ڈبوں میں رقوم چھپائی گئیں۔ڈی جی آپریشنز نیب نے بتایا کہ کوہستان اسکینڈل میں 26 ارب سرکاری خزانے میں جمع کرائے ہیں، اب نیب کا ہراساں کرنے کا معاملہ ختم کر دیا گیا ہے ، اب بیوروکریسی آزادی سے فیصلے کر رہی ہے، اب اگر کوئی غلط الزام لگائےگا تو الزام لگانے والے کو سزا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اسی لیے شکایت آنے پر شناخت کو مخفی رکھا جاتا ہے، بزنس مین، ارکان پارلیمنٹ اور بیوروکریسی کے لیے خصوصی طریقہ کار اپنایا گیا ہے اور بعض شکایتیں خود متعلقہ اداروں کو بھیج دی جاتی ہیں۔ڈی جی آپریشنز نیب عبدالمجید اولکھ کا کہنا تھا کہ صرف شکایت کی بنیاد پر میڈیا ٹرائل کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، ارکان پارلیمنٹ سے متعلق شکایتوں کے لیے اسمبلی اسپیکرز کے تحت سہولت سیلز قائم کیے گئے ہیں، شفافیت کے لیے پہلا جواب اسپیکر کی جانب سے آتا ہے تاہم نیب اس جواب پر اکتفا کرنے کا پابند نہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق