لاہور: 3 روز میں 54 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور گڈی فروخت
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
لاہور میں بسنت کےحوالے سے تیسرے روز بھی پتنگوں اور ڈور کی خرید و فروخت عروج پر رہی، تین روز میں 54 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور گڈی فروخت ہوئے۔
تیسرےروز مارکیٹس میں5 لاکھ سے زائد گڈے، پتنگیں فروخت ہوئے، ڈیڑھ تاوا گڈا 650 روپے، ایک تاوا 450 روپے اور پونا تاوا 250 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
کائٹ ایسوسی ایشن کے عہدیدار کے مطابق دو پیس ڈور کا پنا 7 سے 8 ہزار روپے میں فروخت ہورہا ہے۔ جبکہ چار پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔
پہلےدن 16 کروڑ،دوسرےدن 18کروڑ،تیسرےدن 20 کروڑ روپےکی خریدوفروخت ہوئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافے پر شہری مایوس، فوری ریلیف کا مطالبہ
افشاں رضوان:پٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد شہریوں نے شدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں اضافے نے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے, آمدن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، جبکہ روزمرہ اخراجات دوگنا ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری ریلیف فراہم کیا جائے.
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی