ایپسٹین اسکینڈل، تازہ دستاویز سامنے آنے پر اینڈریوکو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
ایپسٹین اسکینڈل، تازہ دستاویز سامنے آنے پر اینڈریوکو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز
لندن (آئی پی ایس) ایپسٹین اسکینڈل کی تازہ دستاویز سامنے آنے پر سابق شہزادے اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونزر کو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیا گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق امریکا کے سابق صدر کلنٹن اور خاتون اول ہلیری کلنٹن ایپسٹین معاملے پر کانگریس کے سامنے گواہی دینے پر تیار ہوگئےہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپسٹین اسکینڈل کی تازہ دستاویز سامنے آنے پر سابق شہزادے اینڈریو ماونٹ بیٹن ونزر کو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیا گیا ہے جبکہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اینڈریو ماؤنٹ بیٹن امریکا آکر ایپسٹین معاملےپر گواہی دیں۔
برطانوی پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ اس دور کے ڈیوک آف یارک شہزادہ اینڈریو سے جنسی تعلق کیلئے ایک اور لڑکی جہاز کے ذریعے برطانیہ لائی گئی تھی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اینڈریو کے بھائی اور برطانیہ کے بادشاہ چارلس نئی دستاویز میں سامنے آئے الزامات پر انتہائی تشویش کا شکار ہیں اور اینڈریو کو Sandringham بھیج دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک ای میل میں اینڈریو نے کمسن بچوں سے زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایپسٹین سے کہا تھا کہ وہ اس کا پالتو جانور بننے کو تیار ہیں۔
اس حوالے سے میٹروپولیٹن پولیس نے برطانوی سیاستدان لارڈ مینڈلسن کیخلاف مجرمانہ تحقیقات کا بھی آغاز کردیا ہے، مینڈلسن پر الزام ہے کہ انہوں نے اہم معلومات جیفری ایپسٹین کو دی تھیں، لارڈ مینڈلسن دارالامرا کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار اور قازقستان کے صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور اسحاق ڈار اور قازقستان کے صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور ایف آئی اے افسران کی معطلی کا معاملہ ، نوٹیفکیشن و تفصیلات سب نیوز پر سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو قتل کر دیا گیا آپریشن مڈ نائٹ ہیمر کے بعد امید ہے ایران سے مذاکرات کامیاب ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس کا فیصلہ سنا دیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: تازہ دستاویز سامنے ا نے پر ایپسٹین اسکینڈل کے مطابق سب نیوز دیا گیا
پڑھیں:
کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور گلوکار فواد خان ایک بار پھر اپنے منفرد انداز کی وجہ سے سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ حال ہی میں ان کی نئی تصاویر سامنے آئیں، جن میں ان کی شخصیت اور چہرے کے خدوخال پہلے کے مقابلے میں کچھ مختلف دکھائی دیے، جس کے بعد مداحوں کے درمیان دلچسپ بحث چھڑ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر نے چند ہی لمحوں میں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ متعدد افراد نے فواد خان کے نئے انداز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جبکہ تصاویر مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے گردش کرنے لگیں۔
بعض مداحوں کا کہنا ہے کہ فواد خان ہر روپ میں پرکشش دکھائی دیتے ہیں اور ان کی شخصیت ہمیشہ کی طرح متاثر کن ہے۔ کچھ صارفین نے رائے دی کہ اداکار کے نئے چہرے کے نقوش معروف ترک اداکاروں سے کافی حد تک مشابہت رکھتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کا انداز مزید منفرد محسوس ہو رہا ہے۔
View this post on Instagramدوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس نئے لک پر تنقید بھی کی۔ ان کا دعویٰ تھا کہ فواد خان نے کم عمر دکھائی دینے کے لیے ممکنہ طور پر مختلف کاسمیٹک یا سرجیکل طریقۂ کار اختیار کیے ہیں، تاہم اداکار کی جانب سے ان قیاس آرائیوں پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
اگرچہ تصاویر پر مختلف آرا سامنے آرہی ہیں، لیکن فواد خان کا نیا انداز ایک بار پھر ثابت کر گیا کہ وہ جہاں بھی نظر آئیں، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر ہی لیتے ہیں۔