پاکستانی قوم کی جانب سے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے تحت ان کے ناقابلِ تنسیخ حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کے اظہار کے لیے یومِ یکجہتیٔ کشمیر 5 فروری بروز جمعرات منایا جائے گا۔

یہ دن مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار اور غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی جانب عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کے لیے منایا جاتا ہے۔

اس موقع پر ملک بھر اور آزاد جموں و کشمیر میں یکجہتی واکس، سیمینارز اور نمائشوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یومِ یکجہتی کشمیر سے قبل مقبوضہ کشمیر میں ’تھینک یو پاکستان‘ کے پوسٹرز چسپاں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مرکزی یکجہتی واک چائنا چوک، بلیو ایریا سے شروع ہو کر ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوگی۔

اس کے علاوہ شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے صبح 10 بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایک سال قبل مظفرآباد میں یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کا عالمی برادری سے بھارت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر 10 مزید جنگیں لڑنے سے بھی گریز نہیں کرے گا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں بھارتی جارحیت کے جواب میں مسلح افواج کی شاندار کامیابی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کے مکینوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس یومِ یکجہتیٔ کشمیر پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مظفرآباد کے دورے سے لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے۔

انہوں نے  فیلڈ مارشل کی جرات مندانہ قیادت پر فخر کا اظہار بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آزاد جموں و کشمیر آزاد کشمیر بلیو ایریا خراج عقیدت فیلڈ مارشل عاصم منیر لائن آف کنٹرول مسئلہ کشمیر مسلح افواج مظفرآباد واک یکجہتی کشمیر.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلیو ایریا فیلڈ مارشل عاصم منیر لائن آف کنٹرول مسئلہ کشمیر مسلح افواج واک یکجہتی کشمیر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے

پڑھیں:

نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ

بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر بھر سے عوامی آراء اور شکایات جمع کر رہی ہے اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں برسراقتدار مخلوط حکومت کی اتحادی جماعت بی جے پی کے لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکنِ پارلیمان انجینیئر غلام علی کھٹانہ نے الزام عائد کیا کہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کی قیادت والی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ہر محاذ پر ناکام ثابت ہوئی ہے، جس کے باعث عوام میں بے چینی اور ناراضگی بڑھ رہی ہے۔ ضلع رامبن کے سب ڈویژن بنیہال میں منعقدہ ایک عوامی دربار سے خطاب کرتے ہوئے جس میں مقامی باشندوں اور سرکاری افسران نے شرکت کی، غلام علی کھٹانہ نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی اور بجلی کے شعبوں کی حالت مزید خراب ہوئی ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت والی حکومت پر عوام سے دور ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے زیادہ جوابدہی کا مطالبہ کیا۔

بی جے پی کے لیڈر نے کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر بھر سے عوامی آراء اور شکایات جمع کر رہی ہے اور عوامی مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے مرکز کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر کی انتظامیہ کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کرنے کا مطالبہ بھی کیا اور گوجر-بکروال برادریوں اور بے گھر کشمیری پنڈتوں کے لئے مزید حفاظتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ عوامی ملاقات کے دوران مختلف عوامی مسائل اور ترقیاتی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا، جس میں مقامی حکام، بی جے پی رہنماؤں اور علاقے کے باشندوں نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • بلاول بھٹو زرداری کی فیلڈ مارشل کی امن کوششوں کیلئے دعا
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 54 ارب روپے سے زائد فنڈز تجویز
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں فیلڈ مارشل کی خلیج امن کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • دعا گو ہیں جنگ کے خاتمے کیلئے فیلڈ مارشل کی کوششیں کامیاب ہوں، بلاول بھٹو